Categories: بھارت درشن

ہاٹ ایئر بیلون کی سواریوں نے کشمیر میں سیاحوں کے تجربے اور خوشی کو دوبالا کردیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کی طرف سے سری نگر کے زبروان پارک میں شروع کی گئی گرم ہوا کے غبارے کی سواریوں نے جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں سیاحوں کے تجربے اور خوشی کو دوبالا کردیا ہے۔یہ سواری ریاست کے محکمہ سیاحت نے 2 اپریل کو ایک نجی فرم کے تعاون سے شروع کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ گرم ہوا کے غبارے میں کپتان کے علاوہ چار افراد کو  سواری کرانےکی صلاحیت ہے، جو زبروان پہاڑوں اور ڈل جھیل کے دلکش نظارے کو یقینی بناتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 سری نگر میں ایک پرائیویٹ فرم کے آپریشنل اور مارکیٹنگ ہیڈ ذیشان جس نے پہلی بار یونین ٹیریٹری میں ' ہاٹ ایئر بیلون' خدمات متعارف کروائی ہیں، کہا، "ہم نے پہلی بار ہاٹ ایئر بیلون متعارف کرایا ہے، اس کو بھی ہم کمرشلائز کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس سیاحوں کے لیے سواری سے لطف اندوز ہونے کے لیے دو سلاٹ ہیں، یعنی صبح کا سلاٹ جہاں سروس صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے تک فراہم کی جائے گی، جبکہ دوسرا سلاٹ شام 4 بجے سے رات 8.30 بجے تک کام کرے گا۔انہوں نے فرم کے سیاحت کو بڑھانے اور تفریحی سرگرمیاں پیدا کرنے کے منصوبوں کی بھی وضاحت کی جو پہلے وادی میں دستیاب نہیں تھیں۔ہم ہی تھے جنہوں نے 2014 میں کشمیر میں ایرو بیلون کا تصور متعارف کرایا تھا لیکن اب ہم نے اسے گرم ہوا کے غبارے سے بدل دیا ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ یہاں کشمیر میں ان سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں جو پہلے یہاں دستیاب نہیں تھیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago