ٹیولپ گارڈن اس سال سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے 70 اقسام کے 15 لاکھ سے زائد ٹیولپس، 60 باغبان پیشگی تیاریوں میں مصروف:انچارج ٹیولپ گارڈن
حکام نے کہا ہے کہ ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن میں اس سال 15 لاکھ سے زیادہ ٹیولپس سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے تقریباً تیار ہیں۔
اس وقت تقریباً 60 باغبان اس باغ کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنی کوششیں کر رہے ہیں، جسے موسمی حالات کے مطابق ہر سال اپریل میں عوام کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔
ٹیولپ گارڈن کے انچارج ڈاکٹر انعام الرحمان نے کہا کہ وہ اس سال بڑے پیمانے پر ٹیولپ سیزن کی توقع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باغ کھولنے کی تاریخیں ابھی نہیں بتائی جا سکتیں کیونکہ یہ مکمل طور پر موسمی حالات پرانحصار کرتا ہے۔
ہم نے پچھلے سال ایک اچھا ٹیولپ فیسٹیول کیا تھا اور ہم اس سال بھی بڑے سیزن کی توقع کر رہے ہیں۔ پہلی بار، تیسری چھت کو شامل کیا گیا ہے. اس سال فاؤنٹین چینل کو آخری ٹیرس تک بڑھا دیا گیا ہے، جس سے باغ کی دلکشی میں مزید اضافہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال باغ میں 68-70 اقسام کے 15 لاکھ سے زائد ٹیولپ پھول ہوں گے۔ تقریباً 60 باغبان جن میں ڈیلی ویجر مزدور اور مستقل ملازمین شامل ہیں اپنا کام کر رہے ہیں۔
ان میں سے کچھ کو کام کی تیز رفتار اور بروقت تکمیل کے لیے مختلف حصوں میں کام پر معمور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہم اس سال بڑے سیزن کی توقع کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محکمہ فلوریکلچر نے ٹیولپ گارڈن میں داخلے کے لیے ٹکٹ فروخت کرنے کا ٹھیکہ الاٹ کرنے کے لیے ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…