بھارت درشن

اُڈیشہ کے کٹک میں بازآباد کاری کی عمارت، سوامی وویکا نند کے مجسمے  اور طبی پارک کا افتتاح

تعلیم اور ہنرمندی کے مرکزی وزیر جناب دھرمندر پردھان کی صدارت میں اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور ممبرپارلیمنٹ جناب جے پی نڈا کی موجودگی میں اُڈیشہ کے کٹک میں 30ستمبر 2022کو سوامی وویکا نند کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی نوتعمیر شدہ 100بستروں والی باز آبادکاری کی ایک عمارت اور طبی پارک کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔اس موقع پر معذوروں کے درمیان امداد اور معاون آلات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

یہ چار منزلہ عمارت 3284مربع میٹر (یعنی 35336 مربع فٹ)میں تعمیر ہے۔ عمارت مکمل طور سے ایئر کنڈیشنڈ ہے، جس میں بیڈ لِفٹ اور ریمپ سہولتیں موجود ہیں۔ اس میں کل 100بستروں(تقریباً30کیبن بستر اور 70معذور مرد اور خاتون مریضوں کے لئے سونے کا بستر)کی صلاحیت ہے۔ ان سہولتوں میں پانی کا ٹینک ، آگ لگنے پر معذور افراد کی گاڑیوں کے لئے پیری فیرل سڑک، آگ کی اطلاع دینے والا الارم اور آگ سے نمٹنے کے آلات،250کے وی اے سب-اسٹیشن اور 125 کے وی اے  ڈی جی سیٹ وغیرہ شامل ہے۔

’’باز آبادکاری معاہدہ جاتی عمارت‘‘کے نام سے موجودہ اسپتال کی توسیع کی گئی ہے، جس سے یہاں پر بستر حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے والے معذوروں کو بڑی مدد ملے گی۔خرابی میں بہتری کے لئے سرجری کی تعداد کو قابل ذکر سطح تک بڑھایا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ بیماروں کو یہاں اپنا علاج کرنے کا موقع حاصل ہوسکے۔ طبی خدمات اور اس کے معیار میں بہتری لائی جائے گی۔ایس وی این آئی آر ٹی اے آر معذوروں کے لئے مہیا کی جانے والی وسیع باز آبادکاری خدمات میں اہم ثابت ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago