بھارت درشن

آئی اے ایف کا’گلوب ماسٹر’جنوبی افریقہ سے 12چیتا لانے کے لیے روانہ ہوا

فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ 18 فروری کو صبح 10 بجے گوالیار ہوائی اڈے پر اترے گا

مدھیہ پردیش کے کنو پارک میں 12 چیتوں کو رکھا جائے گا، چیتا ماہر ڈاکٹر لاریل بھی آئیں گے

 فضائیہ کا ایک خصوصی سی-17 گلوب ماسٹر طیارہ جمعرات کی صبح جنوبی افریقہ سے 12 چیتوں کو لانے کے لیے روانہ ہوا۔ ان چیتوں کو بھارت لا کر مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں رکھا جائے گا۔

یہ طیارہ 17 فروری کو رات 8 بجے جنوبی افریقہ سے اڑان بھرے گا اور 18 فروری کو صبح 10 بجے گوالیار ایئرپورٹ پر اترے گا۔ ویٹرنری ڈاکٹر اور چیتا کے ماہر ڈاکٹر لوریل ان چیتوں کے ساتھ اسی خصوصی طیارے میں جائیں گے۔

گزشتہ سال ستمبر میں مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں نمیبیا سے آٹھ چیتے، تین نر اور پانچ مادہ بھارت لائے گئے تھے۔ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی سالگرہ کے موقع پر پارک کے انکلوزر میں  چھوڑا  ۔ تمام چیتاوں کو مرحلہ وار چھوٹے انکلوزر سے بڑے انکلوزر تک چھوڑا گیا ہے جہاں تمام چیتے خود شکار کر رہے ہیں۔

دراصل، مدھیہ پردیش کا ماحول بھارت میں چیتوں کے لیے موزوں ترین سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں چیتاوں کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ فیصلہ جنوبی افریقہ سے چیتا لانے کے لیے 14 فروری کو چیتا ٹاسک فورس کی آن لائن میٹنگ میں کیا گیا۔

وزارت دفاع اور فضائیہ نے جنوبی افریقہ سے چیتا لانے کے لیے وزارت ماحولیات سے کوئی فیس نہیں لی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ سی-17 گلوب ماسٹر آج صبح 12 چیتوں کو لانے کے لیے روانہ ہوا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago