Categories: بھارت درشن

آئی سی اے آر نے زراعت کو نئی بلندیوں پر پہنچایا: تومر

نئی دہلی، 17جولائی (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی زراعت اور کسان بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ ہندوستانی زرعی تحقیق   کونسل (آئی سی اے آر) نے زرعی ترقی کے میدان میں بہت بڑی شراکت دی ہے۔ یہاں کے سائنسدانوں نے بہتر معیار کے بیجوں کے ذریعہ ملک کے کسانوں کی تمام ضروریات کو پورا کیا ہے، تاکہ کسان خود انحصار ہوسکیں۔

تومر جمعہ کو آئی سی اے آر کے 93 ویں یوم تاسیس اور انعامات تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ نے کامیابی کے ساتھ 92 سال پورے کیے ہیں جو ملک کے لیے ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں غذائی اجناس کی فراہمی کے قابل ہے، جب کہ ہمارا ملک زراعت کے شعبے میں پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اعلیٰ معیار کے ساتھ  عالمی پیمانے پر کھرا اترنے کے مقصد کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر قابل ذکر کام کرنے پر زرعی سائنسدانوں کو مبارک باد پیش کی۔نیز آئی سی اے آر فیملی کو یوم تاسیس پر مبارک باد   پیش کی۔

تومر نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملک کی ترقی اور معیشت کا اصلبنیاد ہے۔ موجودہ کورونا بحران سمیت متعدد منفی حالات میں، زراعت کے شعبے نے اپنی طاقت دکھا کر اپنی  معنویت کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے ساتھ ساتھ، کسانوں کی محنت کے ساتھ ساتھ زرعی سائنسدانوں کی لاجواب شراکت بھی اس پیشرفت میں رہی ہے۔

کسی زمانے میں جی ڈی پی میں زراعت کے شعبے کی شراکت تقریبا  50 فیصد تھی، لیکن اس وقت کی حکومتوں نے زراعت  کے تعلق سے غیر معیاری پالیسی   وجہ سے، یہ شعبہ پیچھے رہ گیا تھا۔ اب جب سے مودی وزیر اعظم بنے ہیں، زراعت کے شعبے کی بنیاد مستقل طور پر مستحکم کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے زراعت کے شعبے کی مجموعی ترقی پر زور دیا ہے جس میں کاشتکاروں کی لاگت کو کم کرنا، مٹی کی صحت پر فوکس کرنا، مائکرو آبپاشی کا طریقہ کار اپنانا، کیڑے مار ادویات کے استعمال کو کم کرنا، نامیاتی-قدرتی کاشتکاری شامل ہیں۔ اس سمت میں آئی سی اے آر کی ایک خاص اہمیت اور شراکت ہے، جس نے ملک میں زراعت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago