Categories: بھارت درشن

ناگالینڈ میں فوج کی فائرنگ سے 13 دیہاتی اور ایک جوان ہلاک، چھ زخمی

کوہیما، 05 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں ہفتہ کی شام تقریباً چار بجے فوج کی مبینہ فائرنگ میں تیرہ دیہاتی اور ایک جوان ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ مون ضلع کے اوٹنگ کے ترو گاؤں میں پیش آیا۔ مشتعل لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی کئی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ چیف منسٹر نیفیو ریو نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگ پک اپ (منی ٹرک) سے تیرو گاؤں واپس آ رہے تھے۔ جب یہ لوگ گاؤں واپس نہیں آئے تو رضاکار انہیں ڈھونڈنے نکلے، تبھی کچھ گاؤں والوں کی خون میں لت پت لاشیں ملیں۔ اس کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل افراد نے سیکورٹی فورسز کی تین گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ اس دوران ہجوم کے حملے میں آسام رائفلز کا ایک جوان ہلاک ہو گیا ہے۔ مقتول جوان کی شناخت گوتم لال کے طور پر ہوئی ہے جو اتراکھنڈ کا رہنے والا تھا۔

ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ ریو نے تمام طبقات سے امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

ہجوم کے حملے میں فوج کے چھ دیگر اہلکار بھی زخمی بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو آسام کے ڈبروگڑھ کے میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر فوج نے کیمپ لگا رکھا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسی دوران پک اپ وہاں سے گزری تو شک کی بنیاد پر فوج نے فائرنگ کردی۔ اس وقت، روایتی ہارن بل کا تہوار کساما، کوہیما میں منایا جارہا ہے۔ ناگا تنظیموں اور لوگوں نے فیسٹیول کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago