بھارت درشن

تینتیس سال کے بعد جنوبی کشمیر میں دو ملٹی پرپز سنیما ہالوں کا افتتاح

 جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں دو سنیما ہالوں کا افتتاح کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی دن ہے کہ پلوامہ اور شوپیاں میں ملٹی پرپز سنیما ہالز کا افتتاح کیا گیا۔

 اس دوران ایل جی سنہا نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ فلموں کی اسکریننگ، انفوٹینمنٹ اور نوجوانوں کی مہارت سے لے کر سہولیات فراہم کرتا ہے دریں اثنا ایک سرکاری   اہلکار نے کہا کہ سنیما ہالز کے کھلنے سے آنے والی نسلوں کو تفریح میسر آئے گی۔ پچھلے سال، حکومت نے خطے کی فلم انڈسٹری کی ترقی میں مدد کے لیے ایک نئی فلم پالیسی کا اعلان کیا، جس میں فلم ڈویلپمنٹ کونسل کی تشکیل اور بند سنیما ہالز کو دوبارہ کھولنا شامل ہے۔

  واضح رہے یہ سلسلہ وادی کشمیر میں تقریبا 33 سال کے بعد پھر سے شروع کیا گیا ہے، کیونکہ وادی کشمیر میں سال 1989 میں دہشت گردی کا دور شروع ہو کر کشمیر میں موجود سینما گھروں میں آگ لگا دی گئی تھی۔جسکے بعد کشمیر کے کئی سینما گھروں میں فورسز کو بٹھایا گیا تھا۔

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا ہے کہ ہم نے فی الحال دو ملٹی پرپز سینما گھروں کو پلوامہ اور شوپیاں میں کھولا ہے اور آنے والے دنوں کے اندر ہر ضلع میں اس طرح کی سہولیات میسر رکھی جائیں گے، تاکہ نوجوان نسل ان سینما گھروں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago