بھارت اور برطانیہ نے اپنے تعلیمی تال میل کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر تعلیم جناب رمیش  پوکھریال نشک اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنک راب  کے درمیان. آج یہاں باہمی میٹنگ میں دونوں ملکوں نے تعلیم اور تحقیق کے میدان میں اپنی مصروفیت کو اور بڑھانے سے اتفاق کیا . نیز اگلے سال تعلیمی لیاقت کو باہمی طور پر تسلیم کرنے کے معاملے میں تال میل کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا. ۔تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے، اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے اور وزارت کے سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ India and UK

وزیر خارجہ عزت مآب ڈومنک راب

برطانیہ کے وزیر خارجہ عزت مآب ڈومنک راب نے. بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا وژن والی کہہ کر خیر مقدم کیا. اور کہا کہ مجوزہ اصلاحات سے طلبا کے لیے ، اقتصادیات کے لیے  اور دونوں ملکوں کے درمیان مزید تال میل کے لیے مواقع پیدا ہوں گے۔ 2018 میں  برطانیہ کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بیان کو یاد کرتے ہوئے. کہ تعلیم بھارت اور برطانیہ کے درمیان ایک زندہ پل ہے. جناب راب نے کہا کہ اس پالیسی سے اس پل کو مزید مضبوط بنانے میں مددملے گی۔ انھوں نے کہا  کہ برطانیہ، بھارت سے آنے والے ماہرین تعلیم کا بڑا احترام کرتا ہے.

اور بھارتی طلبا برادری کے رول کو ان کے ملک میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ طلبا برادری کے آنے جانے میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے. برطانیہ نے اپنے ویزا اور ایمیگریشن قوانین میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔

مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرنے سے اتفاق کیا

بھارت اور برطانیہ نے دو نوں ملکوں کی اعلیٰ تعلیم کی منتخب تنظیموں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے. جو تعلیمی لیاقت کو باہمی طور پر تسلیم کرنے کے سلسلے میں کام کرے گی۔ ٹاسک فورس کی ہیئت اور اس کی جزئیات کے بارے میں فیصلہ حکام کی سطح پر کیا جائے گا۔

India and UK

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…