وزیر اعظم مودی نے ہندستان اور بنگلہ دیش کے مابین تعلقات کو سراہا

نئی دہلی ، 17 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی اور شیخ حسینہ نے ہندستان اور بنگلہ دیش کے مابین منعقدہ ڈیجیٹل سمٹ میں شرکت کی۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 55 سال بعد ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چلہاٹی – ہلدی باڑی ریل رابطے کا مشترکہ افتتاح کیا۔

دونوں نے مشترکہ طور پر شیخ مجیب الرحمن پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی’نیبر ہڈ فرسٹ‘ پالیسی کو ایک اہم ستون بتایا۔ شیخ حسینہ نے ہندستان کے تعاون کو سراہا۔

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’وجے دوس کے فوری بعد آج ہماری ملاقات کی خصوصی اہمیت ہے۔ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ بنگلہ دیش کی آزادی مخالف قوتوں پر فتح کی تاریخی جیت آپ کے ساتھ وجے دوس کے طور پر منانا ہمارے لیےفخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اگلے سال بنگلہ دیش آنے کی دعوت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وجے دوس پر دونوں ممالک کے سربراہان کی یہ ملاقات کئی معنوں میں بہت اہم ہیں۔ ایشیائی ممالک میں  بنگلہ دیش اور ہندستان آپس میں بہت قریبی مانے جاتے ہیں۔ امید ہےکہ دونوں ممالک آپسی تعلقات کے ساتھ کئی شعبوں میں پیش رفت کریں گے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…