Categories: بھارت درشن

ہندوستان نے لداخ میں گرفتار چینی جوان کوواپس کردیا

ہندوستان نے لداخ میں گرفتار چینی جوان کوواپس کردیا

نئی دہلی ، 21 اکتوبر

لداخ میں پکڑے گئے چینی جوان کوہندوستانی فوج نے منگل کی رات چشول مولدو امیٹنگ کے مقام پر پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے حکام کے حوالے کیا۔ چینی فوج نے ہندستان کی تحویل میں پی ایل اے کے سپاہی کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ، وعدہ کیا تھا کہ وہ فوجی سفارتی مذاکرات کے 7 ویں راؤنڈ کے سمجھوتے کو نافذ کرنے اور سرحدی علاقوں کے امن و استحکام کے تحفظ کےلیے کام کرے گی۔

ہندستانی فوج نے پیر کی صبح لداخ کے علاقے ڈی مچوک کے قریب ایک چینی فوجی کو گرفتار کیا تھا۔ہندستان کو خدشہ تھا کہ دونوں ممالک کے مابین جاری کشیدگی کے دوران یہ چینی فوجی ہندستان کی سرزمین میں کہیں جاسوسی تونہیں کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے قید میں لینے کے بعد ، فوج کے اہلکاروں نے جاسوسی کے زاویے سے اس کی تفتیش شروع کردی۔ ادھر ، پی ایل اے نے ہندستانی فوج کو آگاہ کیا کہ اس کا ایک فوجی ، چرواہے کی یاک تلاش کرنے میں مدد کے دوران ، ایک رات پہلے ہی گم ہو گیا تھا اور وہ ہندستانی سرحد میں آگیاتھا۔ زیرحراست چینی فوجی کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اونچائی پر ہونے کی وجہ سے ، اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی ، چناں چہ چینی فوجی کو آکسیجن بھی دی گئی۔ اسے ہندستانی فوجیوں نے کھانا اورگرم کپڑے بھی مہیا کیے۔

انہوں نے ان سے چینی آرمی آئی کارڈ بھی حاصل کیا ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چین کے علاقے شانگ جی کا رہائشی ہے اور پی ایل اے میں کارپورل رینک پرہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago