بھارت کوملی’سلامتی کونسل‘ کی تین کمیٹیوں کی سربراہی، پاکستان پریشان

India heads three committees of Security Council, Pakistan worried

نیویارک،15جنوری(انڈیا نیرٹیو)

ہندستان کو اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی تین کمیٹیوں میں دو سال کی مدت کے لیے سربراہی مل گئی ہے جس سے پاکستان کے اقتدار اور سفارتی حلقہ میں گھبراہٹ ہے۔

ان تین کمیٹیوں میں سے دو کمیٹیاں ایسی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ گھبراہٹ ہے۔جن تین کمیٹیوں کی ہندستان کو سربراہی ملی ہے اس میں طالبان سینکشن کمیٹی، کاونٹر ٹیررزم یعنی انسداد دہشت گردی کمیٹی اور لیبیا سینکشن کمیٹی شامل ہیں۔

لیبیا سینکشن کمیٹی کے علاوہ دیگر دونوں کمیٹیوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور کمیٹی میں لئے گئے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے سفارتی حلقوں میں خوف ہے کہ انسداد دہشت گردی کمیٹی کے تحت ہندوستان کالے کو کالا اور سفید کو سفید کہہ سکتا ہے اور پاکستان میں موجود جن دہشت گردوں نے ہندستان کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف کارراوئی کروا سکتا ہے۔

ان میں مسعود اظہر اور لکھوی نمایا طور پر شامل ہیں۔ یہ کمیٹی دہشت گردوں کی کسی بھی طرح مدد کے خلاف قدم اٹھا سکتی ہے۔طالبان سینکشن کمیٹی کی سربراہی بھی ہندستان کے لیے بہت اہم ہے۔

کیوں کہ اس کے ذریعہ ہندستان افغانستان کی سیاست پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہاں پر چین کے بڑھتے قدموں کو روکنے کا کام کر سکتا ہے۔ طالبان کیوں کہ پاکستان کی پیدوار ہے اس لیے یہ کمیٹی اس کے اثر کو بھی روک سکتی ہے۔

واضح رہے طالبان سینکشن کمیٹی ان ممالک کی فہرست بناتی ہے جو طالبان کی مالی معاونت کرتے ہوں یا پھر کسی اور طرح ان کے ساتھ شریک ہوں۔

تیسری کمیٹی یعنی لیبیا سینکشن کمیٹی کا سیدھا کوئی تعلق خطہ کے ممالک سے نہیں ہے۔ان کمیٹیوں کی سربراہی ملنے کا سیدھا مطلب عالمی سطح پر ہندستان کی پہچان میں اضافہ ہونا اور اس کو عالمی اہمیت ملنا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…