Categories: بھارت درشن

ہندوستانی ماحولیاتی تنظیم کو اقوام متحدہ نے ایوارڈ سے نوازا

اقوام متحدہ نے ہندوستانی ماحولیاتی تنظیم کو ایوارڈ سے نوازا

اقوام متحدہ کی انجمن صحرامزاحمت اسمبلی (یو این سی سی ڈی) نے راجستھان میں قائم ماحولیاتی تنظیم ’فیمیلیئل فاریسٹری‘ کو رواں سال پروقار’لینڈ فار لائف ایوارڈ‘ سے نوازا۔خیال رہے فیمیلیئل فاریسٹری کی قیادت آب و ہوا کے کارکنان کرتے ہیں اور اس کے بانی شیام سندر جانی ہیں۔

ایک پریس ریلیز میں یو این سی سی ڈی نے کہا ’’آٹھ رکنی بین الاقوامی جیوری نے ہندوستان میں راجستھان کے فیملیئل فاریسٹری کو اس سال کے لینڈ فار لائف ایوارڈ سے نوازا ہے۔

اس کا کام زمین کی بحالی اور طریقۂ تحفظ ہے ، یہ معاشروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیتا ہے اور فطرت کے ساتھ ان کے تعلقات کو بہتر بناتا ہے۔ جیوری فیمیلیئل فاریسٹری کی کامیابیوں اورپیڑ کو کنبہ سے جوڑنے اور کنبہ کو گرین ممبر کے طور پر ماننے کی اس کے طریق کار سے متاثر ہوا ہے۔

اس ایوارڈ کا اعلان کوسٹا ریکا کے صدر کارلوس الوارڈو کوئساڈا نے 17 جون کو ’یوم صحرا اور خشک سالی‘ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل اعلی سطحی فورم میں کیا۔ کوسٹا ریکا نے اس سال معائنہ کے عالمی پروگرام کی میزبانی کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago