جنوبی بحر چین میں ویتنام کے ساتھ ہندستانی بحریہ نے شروع کی مشق

Indian Navy launches exercise with Vietnam in South China Sea

نئی دہلی ، 26 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندستانی بحریہ کا جہاز وسطی ویتنام کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے 15 ٹن امدادی سامان لے کر 24 دسمبر کی شام ویتنام کے ہوش چی پورٹن ، ہو چی منہ سٹی ، ویتنام پر پہنچاتھا۔

بھارت کی جانب سے بھیجے گئے سامان جنگی بیڑے کے کمانڈر نے قومی آفات سے بچاو اور کنٹرول کے لیے ویتنام کی سنٹرل اسٹیئرنگ کمیٹی کو سونپی ۔

یہ امداد دونوں دوست ممالک کے مابین گہرے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ مشن ساگر تھری وزیر اعظم نریندر مودی کے ایس اے جی اے آر(خطے میں سب کے لے سیکورٹی اور ترقی) کے ویژن پر عمل پیرا ہے ، جو ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان کی پوزیشن کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ ہندستانی بحریہ کو ترجیحی سیکورٹی شراکت دار کے طور پربھی دیکھتا ہے۔ یہ مشن آسیان ممالک کو دی جانے والی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے اور موجودہ باہمی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔

آئی این ایس ’ِلٹن‘ نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان فراہم کرکے ہو چی منہسٹی سے روانگی کے بعد جنوبی چین بحیرہ چین میں ویتنام پیپلز نیوی کے ساتھ ایک بحری مشق کا آغاز کیا ہے۔

آئی این ایس ’کلٹن‘ کا موجودہ دورہ دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین سمندری تعاون بڑھانے کی بھی ایک کوشش ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین دوستی کے مضبوط رشتہ کو مزید تقویت ملے گی اور خطے میں سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا ہوگا۔

Indian Navy launches exercise with Vietnam in South China Sea

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…