بھارت درشن

ہندوستانی ریلوے نے ریلوے ٹریک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دی

ہندوستانی ریلوے لاجسٹکس کی یونٹ لاگت کو کم سے کم کرنے کی کوشش  کی سمت میں کام کر رہی ہے۔  بعد ازاں ، ریلوے ٹریک سے متعلق ریل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر  بڑا زور دیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں، ایک رجحان واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ ریلوے ٹریک کے منصوبوں کی پیشرفت یعنی نئی لائنیں، گیج کی تبدیلی اور ملٹی ٹریکنگ (ڈبلنگ/ٹرپلنگ) میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

اس مالی سال کے دوران 12 دسمبر 2022 تک، ریلوے نے نئی لائنوں کے 2022 ٹریک کلومیٹر( ٹی کے ایم) ، گیج کی تبدیلی اور ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔

رواں  مالی سال کے دوران آج تک،  نئی لائن کی  109  ٹریک کلو میٹر ، 102ٹی کے ایم گیج کی تبدیلی اور 1811 ٹی کے ایم  ملٹی ٹریکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ تاہم گزشتہ مالی سال کے دوران یہ اعداد و شمار مارچ 2022 کے پہلے ہفتے تک پہنچ گئے تھے۔

دو ہزار بائیس ٹریک کلومیٹرز (نئی لائنیں/گیج کی تبدیلی/ملٹی ٹریکنگ) رواں   مالی سال میں مکمل ہوئے

دو ہزار نو سے دو ہزار چودہ کے دوران اوسط دوگنا کمیشننگ 375 کلومیٹر فی سال تھی۔ یہ 2022-2014  کے دوران بڑھ کر 1394 کلومیٹر فی سال ہو گیا۔ گزشتہ سال نومبر تک 756 کلومیٹر ڈبلنگ/ملٹی ٹریکنگ حاصل کی گئی تھی جو اس سال 1930 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

انڈین ریلویز (آئی آر) نے پچھلے سال  مارچ کے مہینے میں اور موجودہ مالی سال 2023-2022 میں 2000 کلومیٹر کاہدف حاصل کیا جبکہ آئی آر نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں اس ہدف کو عبور کر لیا ہے۔ پچھلے سال آئی آر نے 2904 کلومیٹر کا سب سے زیادہ کمیشننگ حاصل کیا ہے۔

شروع کیے گئے بڑے منصوبے یہ ہیں:

دوگنا/ ملٹی ٹریکنگ: داؤنڈ-گلبرگہ (225 کلومیٹر) – ممبئی-چنئی کا سنہری چوکور راستہ، وجئے واڑہ-گوڈیواڈا-بھیما ورم (221 کلومیٹر) ڈبلنگ – اے پی، سکندرآباد-محبوب نگر ڈبلنگ (85 کلومیٹر) – تلنگانہ۔ نیمچ-چتوڑ گڑھ ڈبلنگ – راجستھان اور مدھیہ پردیش، بلیا -غازی پور ڈبلنگ، ڈنکونی-چندن پور تیسری لائن، بندیل-بونچی، بونچی-شکتی گڑھ اور کھڑگ پور-نارائن گڑھ تیسری لائن-مغربی بنگال، حاجی پور-بچھاواڑہ ڈبلنگ (72 کلومیٹر) ۔بہار، کھڑگ پور،  نارائن گڑھ تیسری لائن (20 کلومیٹر) – مغربی بنگال، بھاؤپور-پانکی چوتھی لائن (11 کلومیٹر) – اتر پردیش، کوروپپنتھارا – چنگاونم ڈبلنگ (27 کلومیٹر) – کیرالہ، جارنگھی-دانیہ ڈبلنگ – جھارکھنڈ، سمبل پور-تتلاگڑھ ڈبلنگ (182 کلومیٹر) -اوڈیشہ

گیج کی تبدیلی: احمد آباد-ہمت نگر-اودے پور گیج کی تبدیلی – راجستھان اور گجرات

نئی لائن: بھدراچلم-ستوپلی (56 کلومیٹر) – تلنگانہ۔

نومبر کے آخر تک  جاری کام کی تکمیل ہوچکی ہے جو عام طور پر پچھلے سالوں میں مارچ کے مہینے  میں مکمل ہو جاتا تھا

کولکتہ میٹرو: کولکتہ ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور پروجیکٹ کو پھول باگن سے سیالدہ تک (2.33 کلومیٹر) معیاری گیج پر مکمل  کیا گیااور  یہ14.07.2022 کو شروع ہوا تھا۔

بیدی پورٹ  کے آخری  چھوڑ کی رابطہ کاری کاکام مکمل ہوچکا ہے  اور گجرات سرحدی پورڈ کی بڑی ایکویٹی(75فیصد)  شراکت کے ساتھ  22 جولائی کو  شروع ہواہے۔

واضح رہے کہ نئی لائن /  دوگنا  / گیج کی  تبدیلی  میں 2022-2021 کے دوران 2400 کلومیٹر کے ہدف کے مقابلے میں 2904 کلومیٹر کا ہدف  حاصل کیا گیا تھا جو اب تک کی سب سے زیادہ  (ڈی ایف سی کو چھوڑ کر)کمیشننگ تھی ۔

وافر فنڈز کی فراہمی سمیت رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے توجہ مرکوز  نقطہ نظراور سرگرم اقدامات

حکومت کی جانب سے ریل منصوبوں کے موثر اور تیزی سے نفاذ کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات اس طرح   ہیں (i) ترجیحی منصوبوں پر فنڈز مختص کرنے میں خاطر خواہ اضافہ (ii)  زمینی سطح پر  اختیارات کی تفویض- حال ہی میں بلاکس اور نان انٹر لاکڈ ورکنگ کی اجازت دینے کے اختیارات، بورڈ ٹو زونل ریلوے جس نے پروجیکٹوں کو دوگنا کرنے میں مدد کی ہے (iii) مختلف سطحوں پر پروجیکٹ کی پیشرفت کی قریبی نگرانی، اور (iv) زمین کے حصول، جنگلات اور جنگلی حیات کی منظوریوں میں تیزی لانے اور  پروجیکٹس سے متعلق دیگر مسائل حل کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں اور متعلقہ حکام کے ساتھ  رابطہ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago