بھارت درشن

شہر جموں کو جازب نظر بنانے کے لیے دیواروں پر دلچسپ پینٹنگ

جموں وکشمیر یوٹی کی سرمائی راجدھانی شہر جموںکو خوبصورت بنانے کے لئے ’جموں سمارٹ سٹی‘پروجیکٹ کے تحت کئی اہم کام کئے جارہے ہیں۔

شہر میں سڑک کنارے دیواروں، عمارتوں، چوراہوں اور گلیوں میں جہاں مختلف سیاسی جماعتوں ، تجارتی تنظیموں کے بینرز، پوسٹرز لگے ہوتے تھے، وہاں اب خوبصورت پینٹنگ آپ کو دکھائی دے گی۔

جیول سے بکرم چوک، بکرم چوک سے گاندھی نگر تک فلائی اوور کے نیچے ستونوں پرخوبصورت پینٹنگ میں جموں کی ثقافت، ورثہ کی جھلکیاں شامل ہیں۔ دیواروں پر کی گئی پینٹنگ میں صحت مند رہنے، نشہ کے مضر اثرات، تعلیم نسواں جیسے موضوعات کا بھی منفرد پیغام دیاگیاہے۔

سپر اسپیشلٹی اسپتال جموں، اندرا چوک، سیکریٹریٹ روڈ پر ہندوستان کی تاریخی، ثقافتی عمارتوں ، امرناتھ یاتراکاسفر کی بھی خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔

سرحدوں پر ملک کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کی بھی شاندار وال پینٹنگ ہے۔ امھپلا چوک سے شکنتلا سے اگر آپ فلائی اوور کے اوپر سفر کریں اور ستواری چوک تک جائیں تو ہرجگہ آپ کو مصوروں کی فنکاری کے نایاب نمونے دیکھنے کو ملیں گے۔ دیواروں کو خراب نہ کیاجائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago