Categories: بھارت درشن

جوہری سرگرمیاں بڑھانے کے بل کو ایرانی پارلیمنٹ سے منظوری

جوہری سرگرمیاں بڑھانے کے بل کو ایرانی پارلیمنٹ سے منظوری

تہران،30نومبر(انڈیا نیرٹیو)

ایران کے اعلی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد اس بل کو ملک کی جوہری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

خیال رہے جمعہ کے روز ایران کے دماوند کاؤنٹی کے شہر ابسرد میں سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو مسلح عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔مذکورہ بل کے مطابق ایران اپنی یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت میں 20 فیصد یا اس سے زیادہ اضافہ کرے گا۔

اس وقت ایران کی یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت چار فیصد کے قریب ہے۔ واضح رہے تجربہ کار جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ ایران کی وزارت دفاع کے مرکز تحقیق و جدت کی قیادت کر رہے تھے۔

مغربی ممالک کی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق فخری زادہ خفیہ طور پر چلائے جانے والے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی سربراہی کر رہے تھے۔ تاہم ایران ہمیشہ سے یہ دعوی کرتا رہا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

فخری زادہ کا قتل ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران کے جوہری پروگرام کے تحت یورینیم کی افزودگی کے حوالہ سے عالمی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago