Categories: بھارت درشن

جتن پرساد کی بی جے پی میں شمولیت سے کیا اترپردیش کی سیاست میں تبدیلی ممکن؟

کیااترپردیش میں بی جے پی  سے برہمنوں کی ناراضگی دور کر پائیں گے جتن پرساد؟

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اترپردیش میں سیاسی بساط کے کمزور پڑنے اور برہمن ووٹ بینک کو مضبوطی سے تھامنے کے مقصد سے آج کانگریس میں حاشیے پر آئے ایک مؤثر برہمن رہنما سابق جتن پرساد کو بھگوا برگیڈ میں شامل کر لیا تین نسلوں سے کانگریس سے وابستہ مسٹر پرساد یہاں وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد مرکزی وزیر پیوش گوئل اور پارٹی کے قومی میڈیا انچارج اور رکن پارلیمنٹ انل بلونی نے دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں مسٹر پرساد کو رکنیت کی رسید سونپی اور گلدستہ پیش کرکے انہیں پارٹی میں شامل کیا۔

اس موقع پر مسٹر پرساد نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے کانگریس کے ساتھ تین نسلوں کے تعلقات کو ترک کرنے کا فیصلہ بہت ہی غوروفکر کےبعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا،’میری نظر میں صرف بی جے پی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے ، باقی فرد پر مبنی یا علاقائی جماعتیں ہیں۔ یہ دہائی عالمی سطح پر ہندوستان کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں۔ مجھے بھی تھوڑی خدمت کرنے کا موقع ملے گا‘۔

انہوں نے بتایاکہ کانگریس میں رہنے سے یہ محسوس ہوا کہ اس پارٹی میں رہنے سے لوگوں کے مفادات کا تحفظ نہیں ہوسکتا ہے۔ اگر آپ لوگوں کے مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتے ہیں تو پھر سیاست میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مسٹر پرساد نے انہیں بی جے پی میں شامل کرنے کے لئے مسٹر مودی، بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

کانگریس کے سینئر رہنما جیتن پرساد بی جے پی میں شامل ہوئے

اتر پردیش کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جتن پرساد نے بدھ کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور پارٹی کے قومی میڈیا انچارج اور رکن پارلیمنٹ انل بلونی نے دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں مسٹر پرساد کو رکنی کی رسید سونپی اور گلدستہ پیش کرکے انہیں پارٹی میں شامل کیا۔

اس موقع پر مسٹر پرساد نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے کانگریس کے ساتھ تین نسلوں کے تعلقات کو ترک کرنے کا فیصلہ بہت ہی غوروفکر کےبعد کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago