Categories: بھارت درشن

کل بھوشن جادھو معاملہ :اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان حکومت کی کرکری

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اپنے بال نوچ رہے ہوں گے اور اپنے کپڑے پھاڑ رہے ہوں گے ۔کیوں کہ پاکستان میں انھیں کی ایک عدالت میں عمران حکومت کی جن کر بے عزتی کی گئی ہے۔ دراصل ہندوستانی شہری اور سابق نیوی افسر کل بھوشن جادھو معاملہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل قوانین کے مطابق کل بھوشن جادھو کو ایک موقع اور ملنا چاہیے۔ پاکستان اس سے پہلے بھی کئی بار انٹرنیشنل کورٹ کے احکامات کی ان دیکھی کر چکا ہے۔ ابھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے کی سماعت بھی ایک مہینے کے لئے ٹال دی ہے۔
رٹایرڈ نیوی افسر کل بھوشن جادھو ابھی پاکستان کی جیل میں بند ہیں۔ انھیں پاکستان نے نام نہاد جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔ کل بھوشن جادھو کو ایک آرمی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ اسی کے خلاف کل بھوشن جادھو کی اپیل کو لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت چل رہی تھی جس میں عمران خان حکومت کو زبردست بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان حکومت کے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ہائی کورٹ سے کہا کہ انٹرنیشنل قوانین کے مطابق پاکستان نے بھارت کو کاؤنسلر ایکسیس دی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے وکیل اپاینمنٹ کے لئے پاکستان کی پیشکش کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام دلیلیں سننے کے بعد پاکستان حکومت کو حکم دیا کہ کل بھوشن جادھو کے معاملے میں بھارت کو اس کا آرڈر بھیجا جائے اور اسی کے ساتھ تین اکتوبر تک کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت ملتوی کر دی۔ پاکستان کل بھوشن جادھو معاملہ میں شروع سے بے ایمانی پر اترا ہوا ہے۔ کل بھوشن جادھو کی جانب سے جو دوبارہ سماعت کے لیے اپیل داخل کیا گیا اس میں پاکستان نے ہر مرحلے پر روڑے اٹکائے۔ بھارت نے پاکستان کے اس خراب رویہ کے خلاف انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں اپیل دائر کی تھی۔ ساتھ ہی بھارت نے مانگ کی تھی کہ اسے ڈپلومیٹک اختیار دیا جائے۔ اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان حکومت کی سرزنش کی ہے۔.

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago