بھارت درشن

جامع مسجد میں لڑکیوں کے بوائے فرینڈ کے ساتھ داخلے پر پابندی ہے،شوہر کے ساتھ نہیں: امام بخاری

  پرانی دہلی کی شاہی جامع مسجد میں تنہا لڑکیوں کو داخلے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے حوالے سے شاہی امام سید احمد بخاری کا بیان سامنے آیا ہے۔ جامع مسجد کے شاہی امام نے واضح کیا ہے کہ نماز پڑھنے آنے والی خواتین کو نہیں روکا جائے گا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی شکایات تھیں کہ لڑکیاں اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ مسجد میں آتی ہیں، اس لیے اسے روکنے کے لیے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

شاہی اما م نے کہا کہ اگر کوئی عورت جامع مسجد آنا چاہتی ہے تو اسے خاندان یا شوہر کے ساتھ آنا ہوگا۔ اگر وہ نماز پڑھنے آئے تو اسے نہیں روکا جائے گا۔

 دریں اثنا جامع مسجد کے تعلقات عامہ کے افسر صبی اللہ خان نے کہا کہ اکیلی لڑکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے،یہ فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ یہ ایک مذہبی مقام ہے، نمازیوں کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامع مسجد انتظامیہ نے اکیلے یا گروپس میں آنے والی لڑکیوں/خواتین کے داخلے پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ ’’لڑکیوں/خواتین کے اپنے اہل خانہ کے ساتھ آنے پر کوئی پابندی نہیں، شادی شدہ جوڑوں پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔‘‘

دوسری جانب دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے جامع مسجد میں اکیلی لڑکیوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو بالکل غلط قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عورت کو عبادت کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ مردکو۔ وہ جامع مسجد کے امام کو نوٹس جاری کر رہی ہے، اس طرح کسی کو بھی خواتین کے داخلے پر پابندی کا حق نہیں ہے۔

سواتی مالیوال نے کہا کہ شاہی امام کا ایسا فیصلہ شرمناک اور غیر آئینی اقدام ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago