Categories: بھارت درشن

کشمیری مسلمانوں نے پیش کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی شاندارمثال

مسلمانوں نے گاندربل میں کشمیری پنڈت لڑکی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی

صدیوں پرانی روایت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک اور مثال میں، کشمیری مسلمانوں نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے لار گاؤں میں ایک کشمیری پنڈت  لڑکی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ لاڑ گاؤں میں آنجہانی پنڈت موہن لال کی بیٹی مینو کماری کی شادی کی تقریب میں مسلمان پڑوسیوں نے شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پنڈت  لڑکی کی شادی کی ہر رسم میں شریک ہوتے ہیں اور ساتھ کھانا بھی کھاتے ہیں، جبکہ گزشتہ چار دنوں سے اپنے پنڈت بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ "یہ پرانی روایت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال ہے جس کے تحت مسلم اور پنڈت دونوں خاندان ایک ساتھ رہ رہے ہیں، یہاں تک کہ کئی بار ناموافق حالات بھی رہے ہیں۔"اس دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ضلع صدر گاندربل سناتھم دھرم سبھا بدری ناتھ بھٹ نے کہا کہ یہاں گزشتہ چار دنوں سے تقریب جاری تھی اور ان چار دنوں میں مسلم پڑوسی بشمول مرد و خواتین نے ہر رسم میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان مرد و خواتین نے مہندیرات، گانے اور رقص سمیت دیگر رسومات میں حصہ لیا، جس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ وادی کشمیر میں مسلمان اور ہندو اپنے پڑوس میں کیسے رہ رہے ہیں۔

’’ہم برسوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور ہم ایک دوسرے  کے پروگراموںمیں شریک ہوتے ہیں، چاہے وہ شادی ہو، کسی کی موت ہو یا کوئی اور فنکشن، ہم ساتھ رہے ہیں۔ حال ہی میں ہمارے کچھ مسلمان بھائی حج کے لیے گئے تھے، ہم بھی ان کے مسلمان رشتہ داروں کی طرح ان سے ملنے گئے۔دریں اثنا ایک اور مقامی الطاف احمد نے بتایا کہ وہ محلے میں ایک ساتھ رہتے اور پرورش پاتے رہے ہیں اور ہندو خواتین کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنا ان کا فرض تھا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان یہ صدیوں پرانا رشتہ ہے اور اسے کسی شرارتی عنصر سے نہیں ٹوٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور ہم ایسا کرتے رہیں گے اور ہر مشکل حالت میں ایک دوسرے کی حمایت اور محبت کریں گے۔ شادی کی اس تقریب  میں مسلم خواتین دولہا کا استقبال کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں اور شادی کی تقریب کے دوران پنڈت خاتون کے ساتھ گانے اور رقص میں بھی حصہ لے رہی تھیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago