Categories: بھارت درشن

جموں و کشمیر: برف کاتاج محل گلمرگ میں سیاحوں کے لیے کشش کا نیا مرکز

گلمرگ ۔15 فروری

تاج محل کا ایک برفی مجسمہ جموں اور کشمیر کے گلمرگ میں سیاحوں کے لئے تازہ ترین کشش کا مرکز بن گیا ہے۔ اس سے  پہلے  بھی یہاں ایگلو کیفے  نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ تاج محل کی نقل جو کہ دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک ہے، ہوٹل گرینڈ ممتاز کے ممبران نے سیاحتی مقام گلمرگ کو سیاحوں کے لیے مزید دلکش اور یادگار بنانے کے لیے مجسمہ بنایا ہے۔

گلمرگ، جو پہلے ہی سیاحوں کی برف سے محبت کرنے والوں کی منزلوں کی فہرست میں سرفہرست ہے، اس سے قبل یہاں کے  ایگلو کیفے میں کھانے کا تجربہ کرنے کے لیے بہت زیادہ ہجوم جمع ہوتا تھا۔ 17 دنوں میں زیرو میٹریل لاگت کے ساتھ اس نئے مجسمے کو تعمیر   کیا گیا ہے ۔16 فٹ کی اونچائی تک پہنچنے والے اور 24 فٹ x 24فٹ کے رقبے پر محیط اس مجسمے نے بہت سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے  اور لوگ اس کے ساتھ تصویریں کلک کرنے کے لیے جمع ہو گئے۔

گرینڈ ممتاز ہوٹل کے جنرل مینیجر ستیہ جیت گوپال نے کہا کہ ہم ہوٹل کے نام کے ساتھ کچھ مشابہت پیدا کرنا چاہتے تھے تاکہ ایک ایسی چیز بنائی جاسکے جس کے بارے میں طویل عرصے تک بات کی جاسکے۔ ہم اسے لوگوں کے لیے یادگار بنانا چاہتے تھے۔ اس میں تقریباً 100 گھنٹے کا وقت گزر چکا ہے۔  انہوں نے مزید کہاہ پہلے ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔  غور طلب ہے  کہ تاج محل آگرہ میں مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز کی یاد میں تعمیر کروایا تھا۔ مجسمہ بنانے والی ٹیم کے سربراہ یوسف بابا نے بتایا کہ 4 رکنی ٹیم اس کام میں شامل ہے اور برف کے علاوہ کوئی اور مواد استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلے ہی کئی سیاحوں کے لیے ایک کشش بن چکا ہے۔

ایک مقامی ٹور گائیڈ منظور احمد جو کہ کم از کم 10 سال سے سیاحت کے شعبے سے وابستہ ہیں، نے بتایا کہ یہاں پہلی بار ایسی چیز بنائی گئی ہے۔ ایک سیاح، جو مجسمے کی خوبصورتی سے مسحور تھا، نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آئیں اور گلمرگ کی قدرتی خوبصورتی کا مشاہدہ کریں۔ ایک دیگر سیاح نے کہا "میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس جگہ کی شان و شوکت کا تجربہ کریں۔ لوگوں نے یہاں ناقابل یقین ہندوستان کی نمائش کے لیے وقت نکالا ہے۔ آپ اس سے مسحور ہو جائیں گے۔

راہل نے مزید کہا کہ یہ سیاحوں کے لیے محفوظ ہے کیونکہ  کورونا  پروٹوکول  کی  مکمل پیروی کی جا رہی ہے. جموں سے دوستوں کے ساتھ آنے والے ایک اور سیاح انمول نے کہا، "میں یہاں ملک بھر سے لوگوں سے ملا، جو یہ دیکھنے آئے ہیں۔ یہاں کشمیری قہوہ بھی پیش کیا جا رہا تھا۔" ہریانہ کے گڑگاؤں کی رہائشی رشمی نے کہا، "یہ تاج محل بہت خوبصورت ہے۔ ہم شام کو لائٹنگ کے ساتھ دوبارہ آئیں گے اور اسے دیکھیں گے۔ یہ ایک بہت ہی انوکھی چیز ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago