بھارت درشن

جموں و کشمیرحکومت پنچایت ترقیاتی انڈیکس متعارف کرانے کے لیےتیار

جموں و کشمیر حکومت نئے منظور شدہ اسپائریشنل پنچایت ترقیاتی پروگرام (اے پی ڈی پی) کے تحت پنچایتوں کے سماجی و اقتصادی موضوعات میں بہتری لانے والے بہترین طریقوں کو تیار کرنے اور ان کی نقل تیار کرنے کے لیے پنچایت ترقیاتی انڈیکس متعارف کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ شناخت شدہ پنچایتوں کو جامع ترقیاتی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جو ماڈل پنچایتوں کے طور پر کام کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر حکومت مجموعی ترقی کے لیے اے پی ڈی پی کے تحت انتہائی پسماندہ 285 پنچایتوں (فی بلاک میں ایک پنچایت) کا انتخاب کرے گی۔

دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں سے متعلق سماجی و اقتصادی اشارے پر جموں و کشمیر کے یو ٹی  کی مختلف پنچایتوں کی درجہ بندی کرنے کے لیے پنچایت ترقیاتی انڈیکس کی تیاری کے لیے کلیدی پیرامیٹرز کی ایک صف کی پہلے ہی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

یہ مشق جموں و کشمیر کے  یو ٹی  کے ذریعہ نافذ کیے جانے والے اسپائریشنل بلاک ترقیاتی پروگرام کی مشابہت پر کی جائے گی۔ 9 شعبوں میں مجموعی طور پر 100 قابل پیمائش اشارے کی نشاندہی کی گئی ہے، یعنی زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیاں (06 اشارے)، صحت اورغذائیت (11)، تعلیم (13 ) دیہی ترقی اورصفائی ستھرائی (07) فائدہ اٹھانے والے پرمبنی اسکیمیں (04) اسکل ڈیولپمنٹ (04) بنیادی انفراسٹرکچر (17)ماحولیات (05) اور گڈ گورننس (33) جو موجودہ حیثیت اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی پیش رفت کی بصیرت فراہم کرے گی۔

ان شعبوں کی اہمیت کی بنیاد پر، دیہی آبادی کی زندگی میں مطابقت کے مطابق ہر شعبے اور ذیلی اشارے کو وزن تفویض کیا جائے گا۔ ان   اسپائریشنل  پنچایتوں کو مختلف جاری ضلع/یو ٹی  اسکیموں اور مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں/پروگراموں کے ملاپ کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago