Categories: بھارت درشن

جو بائڈن کا آگے ہونا خوش آئند، پنڈتوں کے تاثرات

<p dir="rtl">جو بائڈن کا آگے ہونا خوش آئند، پنڈتوں کے تاثرات۔</p>
 
<p dir="rtl"> امریکی صدارتی انتخابات اختتام کو پہنچ چکے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ ہنوز جاری ہے ۔ نتائج کا قطعی فصلہ آنا باقی ہے۔ سپر پاور ملک کا صدر کون ہوگا، اس کے متعلق تجسس برقرار ہے۔ جگتیال ضلع کے دھرماپوری سے تعلق رکھنے والے ویدا پنڈت براہماشری کاشولا چندر شیکھر ورما نے امریکی صدارتی دوڑ میں جوبایڈن کے ٹرمپ سے آگے ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ چندر شیکھر ورما اور براہماشری کاشولا اس وقت امریکہ میں ویدا پنڈتیوں کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔</p>
<p dir="rtl">پنڈتوں کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن امریکہ میں ہندو ثقافت اور روحانیت کے پھیلنے سے متاثر ہیں۔ بائیڈن مئی 2003 میں امریکہ کے ولیمینٹ سٹی کے مہالکشمی مندر میں کی گئی خصوصی پوجہ میں شامل رہے تھے۔ اگرچہ پولنگ چہارشنبہ کے روز ختم ہوچکی لیکن ووٹوں کی گنتی کا عدلیہ تک جا پہنچا جس کے سبب نتائج کاری کئے جانے کیں تاخیر ہوگئی۔ تین دن گزرجانے کے باوجود بھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے سپر پاور ملک کا صدر کون بنے گا۔انتخابی ووٹوں کی تعداد کے لحاظ سے دونوں امیدواروں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلینے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ہے امیدوار کامیابی کیلئے پر امید ہیں بائیڈن کامیابی میں یقینی سمجھی جارہی ہے۔</p>
<p dir="rtl">رامریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن جارجیا میں بھی اپنے حریف صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل کر لی ہے ، لیکن حتمی نتیجے میں ردوبدل کا امکان ہے۔

جارجیا میں ووٹنگ سسٹم کے منیجر گیبریل اسٹرلنگ نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا’’ہاں ، بائیڈن 1،585 ووٹ لے کر آگے ہیں ، لیکن اگلے چند دنوں میں یہ تبدیل ہوسکتا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدرکے عہدے کے امیدوار جو بائیڈن ووٹوں کی گنتی میں موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے جارجیا ریاست میں بھی برتری حاصل کرلی ہے۔
مسٹربائیڈن فی الحال 917 ووٹوں سے آگے ہیں اور اب تک 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔
امریکہ میں منگل کو انتخابات مکمل ہوئے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ایڈوانس ووٹنگ کی تھی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ڈاک ووٹوں کی وجہ سے ان کی گنتی میں خاص طورسے مشکل پیش آرہی تھی۔
امریکہ میں صدارتی عہدے کے کامیاب امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کئی میڈیا ذرائع کے مطابق اریزونا میں ابھی بھی گنتی جاری ہے۔

</p>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago