عالمی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے صحافیوں و سماجی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا گیا
بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیم ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے ہندوستان بھر میں مختلف مقامات پر احترام اور پریس ٹاک کے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں،اسی کڑی میں اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بھی تنظیم کے قومی سربراہ جنرل سکریٹری معراج انصاری جی کی دیکھ ریکھ میں صحافی اعزاز و پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا،جس میں ضلع کے تمام صحافی بھائیوں کو مبارکباد دی گئی،اور ضلع کی نئی ایگزیکٹو کا اعلان بھی کیا گیا۔
پروگرام کی صدارت تنظیم کے سرپرست، ڈاکٹر اے اے انصاری صاحب نے کی۔صحافی بھاٸیوں کے اعزاز و ضلع کمیٹی کے تشکیل کیلۓ تنظیم کے سرپرست ڈاکٹر ایم آر انصاری نے زور دیا۔اس موقع پر ریاستی کوآرڈینیٹر یادو سماج،گنیش شنکر یادو،نیشنل سکریٹری یوتھ سیل،جناب محمد غفران خان اوردیگر ساتھیوں سمیت صحافیوں کے اعزاز کے لیے پروگرام میں شرکت کی۔
ڈاکٹر انصاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے صحافی بھائی انسانی حقوق کے سب سے بڑے محافظ ہیں، کیونکہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں۔آئیے بیداری پیدا کرنے کا کام کریں۔آج ہم اپنے صحافی بھائیوں کے تعاون سے عوام الناس کے حقوق کی پامالی کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی قومی چیف جنرل سکریٹری نے بتایا کہ یہ تنظیم پورے ہندوستان میں بے لوث بے بس لوگوں کی مدد کرتی ہے اور سب کے تعاون سے ہم اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔آج ضلع بارہ بنکی کے ڈاکٹر کے این تیواری کو ریاستی صدر میڈیکل سیل، ضلع صدر مسٹر چندر موہن پانڈے، ضلع جنرل سکریٹری عابد حسین، ضلع صدر میڈیا سیل محمد عبید انصاری کو مقرر کیا گیا۔
اور یہ بھی ہدایت کی گئی کہ آپ سب جلد از جلد اپنی اپنی ایگزیکٹو کمیٹی بنا کر قومی چیف جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ معراج انصاری جی کے توسط سے ہیڈ آفس بھجوائیں، آج اس موقع پر ضلع کے صحافی بھائیوں کو اعزاز دیاگیا۔
اس موقع پر پروگرام کا اہتمام کرنے والی تنظیم کے قومی چیف جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ معراج انصاری نے تمام صحافی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔اور قومی صدر نے تمام صحافی بھائیوں کو سرٹیفکیٹ اور میڈل پہنا کر عزت افزائی کی، اس کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…