بھارت درشن

مقامی زبانوں میں عدالتی کام کاج

مقامی زبانوں میں عدالتی کام کاج

قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں . بتایا کہ  آئین ہند  کے آرٹیکل 348(1)(اے) میں کہا گیا ہے. کہ سپریم کورٹ اور ہر  ایک ہائی کورٹ میں تمام کارروائی انگریزی زبان میں ہوگی۔ آئین کے آرٹیکل 348 کی شق (2) کہتی ہے کہ شق (1) کی ذیلی شق (اے) میں  دیئے گئے ضابطے کے باوجود. کسی ریاست کا گورنر،   کسی ایسے  ہائی کورٹ  کی کارروائیوں میں جس کی پرنسپل سیٹ ریاست میں ہو. کسی سرکاری مقاصد کے لیے  ہندی زبان  یا کسی  دیگر زبان کے استعمال کی اجازت دے سکتا ہے۔

کابینہ کمیٹی کے فیصلہ مورخہ 21مئی 1965 میں کہا گیا ہے. کہ ہائی کورٹ میں انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان کے استعمال سے متعلق کسی بھی تجویز پر معزز چیف جسٹس آف انڈیا کی رضامندی حاصل کی جائے گی۔

آئین ہند کے آرٹیکل 235 کے تحت، ریاستوں میں ضلع اور ماتحت عدلیہ پر انتظامی کنٹرول متعلقہ ہائی کورٹ کے پاس ہے۔ جہاں تک نچلی عدالتوں میں ہندی یا علاقائی زبان کے استعمال کا تعلق ہے. اس کا فیصلہ ہائی کورٹ اور متعلقہ ریاستی حکومت ایک دوسرے کے مشورے سے کرتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago