بھارت درشن

این آر ایل ایم کے تحت کشمیری لڑکیاں کلگام میں مشروم کی کاشت میں مصروف

کلگام، 21؍ دسمبر
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کی لڑکیوں نے محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (NRLM) اسکیم کے تحت کھمبی کی کاشت شروع کی ہے۔

این آر ایل ایم کے تحت امید سکیم کے ساتھ رجسٹرڈ ابھرتے ہوئے کاروباریوں کو کولگام کے محکمہ زراعت سے مشروم کی کاشت کے سبسڈی پر مبنی یونٹ ملے ہیں۔ ایک اہل کار نے بتایا کہ محکمہ زراعت اسے ایک منافع بخش منصوبہ بنانے کے لیے 50 فیصد سبسڈی اور تکنیکی معلومات فراہم کر رہا ہے۔
مشروم ڈیولپمنٹ اسسٹنٹ کولگام شکیل الرحمان نے کہا،موسم خزاں کے فصل کے دوران، ہم نے مشروم کی کاشت کے 40 یونٹ دیے، جن میں سے، ہم نے 90 فیصد حصہ خواتین کے لیے مختص کیا تھا۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے 90 فیصد حصہ جاری کیا، انھوں نے اپنے یونٹ قائم کیے ہیں اور ان کی فصل تیار ہے۔ یہ فروخت کے لیے مارکیٹ میں موجود ہے۔ رحمان نے مزید کہا کہ اس اسکیم میں ہر عمر کے گروپ اور تعلیمی پس منظر کی خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ یونٹ قائم کر کے ان ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو مکمل تعاون دیا ہے۔ کھمبی کی کاشت کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ خواتین اسے اپنے گھروں میں کر سکتی ہیں، وہ اس کے لیے الگ کمرہ رکھ سکتی ہیں۔ انہیں مناسب تربیت اور آگاہی دی جاتی ہے۔
محکمہ زراعت کاایک اہلکار اس طرح کے یونٹس کا باقاعدگی سے دورہ کرتا ہے۔ کولگام کی ایک کاروباری شخصیت طاہرہ بشیر نے کہا،سب سے پہلے میں محکمہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جس کی وجہ سے ہمیں یہ یونٹ ملا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago