Categories: بھارت درشن

سمیر وانکھیڑے کی بیوی کرانتی ریڈکرکی وزیر اعلیٰ سے مدد کی فریاد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 28 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی اہلیہ کرانتی ریڈکر نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان سے ان پر ذاتی حملہ روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کرانتی ریڈکر نے کہا کہ انہوں نے  وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ملند نارویکر سے فون پر بات کر کے  وزیراعلیٰ سے دو منٹ کا وقت مانگا ہے لیکن ابھی تک وقت نہیں ملا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرانتی ریڈکر نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ سمیر وانکھیڑے اور ان کے خاندان پر سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ یہ پورے خاندان  کے لئے  پریشان کن ہے۔ ان کے سسر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ کرانتی ریڈکر نے بتایا کہ اس معاملے میں وہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملنے جا رہی ہیں اور انہیں اپنی اور کنبہ کی پریشانیوں کے بارے میں بتائیں گی۔ اس وجہ سے انہوں نے آج ملند نارویکر سے بات کی ہے۔ کرانتی ریڈکر نے کہا کہ وہ مدد کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کریٹ سومیا اور آر پی آئی لیڈر رام داس اٹھاولے سے بھی ملنے  والی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شیوسینا کی ترجمان منیشا کایندے نے کہا کہ وہ کرانتی ریڈکر کا احترام کرتی ہیں۔  وزیر اعلیٰ  ادھو ٹھاکرے  تمام معاملات پر سنجیدہ ہیں لیکن کرانتی ریڈکر اور ان کے شوہر کا معاملہ زیر سماعت ہے۔ جب کارروائی ہوتی ہے تو پورا خاندان اس سے متاثر ہوتا ہے، یہ وہ اچھی طرح جانتی  ہیں۔ اس لیے شیو سینا اس موقع پر سمیر وانکھیڑے اور ان کی بیوی کرانتی ریڈکر کے ساتھ ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago