Categories: بھارت درشن

کرغزستانی خاتون سمیت بیٹے کوکیا چاقو سے قتل، لاش دوست کے گھر کس حالت میں ملی؟ جانئے ڈراؤنی قتل کی کہانی

جنوبی مشرقی ضلع کے کالکاجی علاقے میں  کرغزستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور اس کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کوچاقو کے وار کرکے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی لاش اس کے دوست کے گھر سے ملی ہے اور خاتون کے شوہر نے منگل کی صبح پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع کے بعد پہنچی کالکاجیتھانہ پولیس نے 28 سالہ مسکل زومبیوا اور مانس کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے محفوظ رکھوادیا ہے۔

پولیس خاتون کے شوہر ونے چوہان، اس کے دوستوں متلوبا مدوسمونوا اور اوینش کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ فی الحال، تھانہ کالکا جی نے اس معاملے میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈی سی پی آر پی مینا نے بتایا کہ مقتول مسکل زومبیوا اپنے شوہر ونے اور بیٹے کے ساتھ گریٹر کیلاش پارٹ ون میں رہتی تھی۔ ونے  اور مسکل زمبائیوا کی شادی تقریبا ً دو سال قبل ہوئی تھی اور اس شادی سے ان کا ڈیڑھ سال کا بیٹا مانس تھا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریباًگیارہ بجے  خاتون کے شوہر نے  کالکاجی پولیس اسٹیشن کواطلاع دی  کہ کالکاجی کے کے -22بی  میں خاتون اور اس کے بیٹے کا قتل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی جہاں مسکل زمبیوا اور اس کے بیٹے کی لاشیں ایک کمرے میں بیڈ پر پڑی تھیں۔ دونوں کے جسم پرچاقو کے کئی زخم تھے۔ جبکہ دوسرے کمرے میں متلوبا، اونیش اور ان کے ایک دیگر دوست موجود تھے۔  پولیس نے خاتون کے شوہر اور اس کے دوستوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں شوہر نے پولیس کو بتایا کہ مسکل حاملہ تھی اور پیر کی رات مسکل کو پیٹ میں شدید درد تھا۔ جس کی وجہ سے وہ اسپتال جانے کی بات کر رہی تھی۔ اسپتال جانے کے معاملے پر مسکل اور ونے میں جھگڑاہوا۔

جھگڑے کے بعد، ونے  اپنے دوست واحد سے ملنے کے لیے مسکل کو گھر پرہی چھوڑ کر چلاگیا۔ ونے  کے جانے کے بعد، مسکل نے اپنے دوست متلوبا کو بلایا اور اس کے ساتھ اسپتال چلی گئی۔ اسپتال سے آنے کے بعد، مسکل اپنے گھر جانے کے بجائے کالکاجی میں متلوبا کے گھر میں رکی۔ جہاں صبح اس کی لاش ملی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago