Categories: بھارت درشن

مدرسہ انوار القرآن جواہر نگر میں پرچم کشائی کا انعقاد، اہم شخصیات کی شرکت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>جواہر نگر جمشید پور 15 اگست (ابوشحمہ انصاری)</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹھیک آج سے 75 سال قبل ہمارا ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا تھا اس ملک کی آزادی میں سبھی مذہب کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور ملک کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی تھی لیکن بدقسمتی سے آج ہماری قربانیوں کو تاریخ کے صفحات سے کھرچ کھرچ کر نکالا جا رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی قربانیوں کو یاد رکھیں، علماء کی قربانیوں کو یاد رکھیں ، شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی کی قربانیوں کو یاد رکھیں ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ جمشید پور کے نائب قاضی مولانا افروز سلیم قاسمی نے مدرسہ انوار القرآن جواہر نگر میں آج یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا ہے۔ آزادی کے تعلق سے انہوں نے مزید اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد رحمۃ اللہ علیہ نے لاہور کی سر زمین پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگو ! آزادی کوئی بھیک نہیں ہے جو دروازے پے جا کر مانگی جائے بلکہ آزادی ہمارا حق ہے اور جب تک یہ آزادی نہیں ملتی ہم اپنی جانوں کو قربان کرتے رہیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پرچم کشائی کا انعقاد صبح آٹھ بجے مولانا افروز سلیم قاسمی نائب قاضی شہر امارت شرعیہ جمشید پور کے ہاتھوں ہوا۔ مدرسہ کے طلباء نے یوم آزادی کے موقع سے اپنے اپنے پروگرام پیش کئے۔ اس موقع پر پروفیسر امیر الدین صاحب ، مدرسہ کے مہتمم مولانا جمیل اختر قاسمی ، مولانا عبد الستار مظاہری ، مفتی وسیم مظاہری ، قاری طیب ، مولانا طارق ندوی اور علاقے کے دیگر معززین شہر بھی شریک رہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago