Categories: بھارت درشن

مہاراشٹرا میں بارش اور سیلاب سے 76 افراد ہلاک، 38 زخمی، 59 لاپتہ

این ڈی آر ایف کی 21 ٹیمیں اور آرمی کی 10 ٹیمیں امداد اور بچاؤ میں مصروف

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89,333 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

وزیر اعلی ٹھاکرے رائے گڑھ کے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے پر

مہاراشٹرا کے راحت  اورباز آباد کاری کے  وزیر وجئے بڈیٹیوار نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلق مختلف حادثات میں اب تک 76 افراد ہلاک اور 38 افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 59 افراد لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ہفتے کے روز ضلع رائے گڑھ کے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے پر گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ ٹھاکرے متاثرہ کنبے کے ساتھ  ملاقات کریں گے ۔

بڈیٹیوار نے صحافیوں کو بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی 21 ٹیمیں، بحریہ کی 7 ٹیمیں، آرمی کی 3 ٹیمیں، انڈین کوسٹ گارڈ کی 3 ٹیمیں، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی 4 ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں راحت   اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ حادثے سے متاثرہ علاقوں سے اب تک 89,333 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ریاستی حکومت کی طرف سے حادثے سے متاثرہ افراد میں 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی تقسیم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع رائے گڑھ میں 47 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔ یہاں اب بھی 53 افراد لاپتہ ہیں۔ ان سب کی تلاش جاری ہے۔ اسی طرح بارش کی وجہ سے ضلع رتناگری میں 11 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ضلع کولہا پور میں 5 اور ستارا ضلع میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلع ستارا میں 4 افراد لاپتہ ہیں۔   سندھو  درگ  ضلع میں  میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ ممبئی میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی، 2 تھانہ میں لاپتہ ہیں۔

بارش سے ہوئے حادثوں میں لوگوں کی مدد کیلئے تھانے ضلع میں این ڈی آر ایف  کی دو ٹیم، ال گھر میں ایک، کولہا پور میں این ڈی آر ایف کی چار ٹیم اور فوج کی ایک

رتناگری میں این ڈی آر ایف کی 6، بحریہ کی 5، آرمی کی ایک، انڈین کوسٹ گارڈ کی دو ٹیم راحت اور بچاؤ کے کے کام مین مصروف ہیں۔ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں   مصروف ہیں۔ ضلع رائے گڑھ  میں ایک این ڈی آر ایف کی ٹیم، 2 بحریہ کی ٹیمیں، ایک کوسٹ گارڈ ٹیم، سانگلی میں 2 این ڈی آر ایف ٹیمیں، ایک انڈین آرمی کی ٹیم، ستارا میں 2 این ڈی آر ایف ٹیمیں   ممبئی میں این ڈی آر ایف کی دو ٹیم، سندھو درگ میں  این ڈی آر ایف کی 2 ٹیمیں اورپونے میں  دو ٹیم کام کر رہی ہیں۔  حادثے سے متاثرہ مختلف علاقوں سے 89,333 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بڈیٹیوار نے بتایا کہ رائے گڑھ میں تین مقامات پر پہاڑی کھسکنے کے واقعات  پیش آئے ہیں۔ سانگلی اور کولہا پور میں سیلاب کے واقعات سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بچاؤ کی کاروائیاں جاری ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago