سری نگر، 26؍ مارچ،( زبیرقریشی )
کشمیر سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ ماہرہ شاہ نے منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنا کر انڈین بک اف ریکارڈز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ماہرہ کے اس کارنامے سے پورے کشمیر کا نام روشن ہوا ہے۔
ماہرہ کا تعلق جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے ہے۔ ماہرہ نے بتایا کہ انڈین بک اف ریکارڈز میں جگہ ملنے سے اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ اپنی اس کامیابی سہرہ اس نے اپنے والدین کے سر باندھا۔
بتا دیں کہ ماہرہ کی اس کامیابی سے نہ صرف ترال بلکہ پورے کشمیر کا نام روشن ہواہے۔پنگلش ترال کی ہونہار طالبہ ماہرہ شاہ کو بچپن سے ہی آرٹ میں دلچسپی تھی اور اس نے منڈالہ آرٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنا جس کو انڈین بک آف ریکارڈز میں جگہ ملی۔
اس کامیابی ماہرہ شاہ اور اس کا اس کا پورا خاندان خوشیاں منا رہا ہے کیونکہ کشمیر کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جس میں ایک طالبہ نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس وقت ماہرہ کی اس کامیابی پر دور دراز علاقوں قریبی دوست اور رشتے دار انہیں مبارکباد دینے آ رہے ہیں۔
زبیرقریشی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ماہرہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی آرٹ کی شوقین رہی ہیں اور جب ان کا نام انڈین بک آف ریکارڈز میں آگیا ہے تو خوشی دگنی ہو گئی ہے۔ماہرہ نے کہا کہ بچپن سے کشمیر کا نام روشن کرنے کا شوق تھا اور والدین کے حوصلہ کی وجہ سے ہی میں اس مقام تک پہنچی ہوں۔
اس نے کہا ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ بچوں پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ اسے اس کی پسند کے مطابق کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔” بچوں کو ان کی دلچسپی کے فیلڈز میں جانے دینا چاہیے کیونکہ بچیوں پر زیادہ دباؤ ڈالنے سے کشمیر کی بیٹیاں خودکشی پر مجبور ہوجاتی ہیں۔
ماہرہ کا کہنا تھا کہ وہ اس منڈالہ آرٹ کے فروغ کے لیے آگے بھی کام کرتی رہیں گی کیونکہ اس آرٹ سے روزگار کے وسائل بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…