Categories: بھارت درشن
کانوں کی وزارت کی جانب سے نئی دہلی میں کانوں اور معدنیات پر چھٹی قومی کانفرنس
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کانوں کی وزارت 12 جولائی 2022 کو نئی دہلی میں کانوں اور معدنیات پر چھٹی قومی کانفرنس کا اہتمام کرے گی جو آزادی کے امرت مہوتسو کے مشہور ہفتے کی تقریبات کا ایک حصہ ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں منعقد ہونے والے کنکلیو کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ کانوں، کوئلے اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اس ایک روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ کانوں، کوئلے اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے، سکریٹری معدنیات جناب آلوک ٹنڈن اور وزارت کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود ہوں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کنکلیو کی کچھ خاص باتوں میں کان کنی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور مائننگ ٹینمنٹ سسٹم (ایم ٹی ایس) کے تین ماڈیولز سامنے لانے والی ریاستوں کو قومی سطح کے ایوارڈ راشٹریہ خنیج وکاس پرسکار، سال 2020-21 کے لئے 5-ستارہ کانوں کے لئے ایوارڈ اور نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے 2019  سے نوازنا شامل ہیں۔ نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) کی طرف سے تکنیکی سیشن اور کان کنی میں آٹومیشن پر سیشن کا بھی  کانکلیو کے افتتاحی سیشن کے حصے کے طور پر اہتمام کیا جائے گا۔ مختلف کان کنی کمپنیوں کے سی ای او گول میز بات چیت کے دوران ہندوستان کے کان کنی کے شعبے سے متعلق اہم مسائل پر غور و خوض کریں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">دوپہر کے اجلاس کے ایک حصے کے طور پر، ایوارڈ کی تقریب میں ریاستی حکومتوں اور  کوئلے کی وزارت کو نئے کان کے بلاکس پیش کرنا اور بلاکس کی کامیاب نیلامی اور شناخت کے لئے ریاستی حکومتوں کو ترغیب فراہم کرنا شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ (ڈی ایم ایف) کے تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع اپنی کامیابیوں کی نمائش کریں گے۔ پچھلے 75 برسوں کے دوران ایکسپلوریشن اور کان کنی کی ترقی سے متعلق ڈیجیٹل کیوسک کی نمائش کی جائے گی۔ کان کنی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کو ظاہر کرنے والا لائف سائز ڈیجیٹل کتابچہ بھی کانفرنس میں توجہ کا مرکز ہوگا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کان کنی کی وزارت نے 2016 میں کانوں کے نیشنل کنکلیو کا تصور پیش کیا تھا جس کا مقصد مختلف ذمہ داران جیسے مرکزی حکومت کے افسران جو پالیسی ساز ہیں، ریاستی حکومت کے افسران، نیلامی کے نظام میں حقیقی عمل کرنے والے، صنعتیں اور صنعت کی انجمنوں کے درمیان بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ کانوں اور معدنیات سے متعلق قومی کانفرنس کو کلیدی پالیسی اقدامات کی نمائش کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرنے اور معدنیات کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لئے قیمتی رائے حاصل کرنے میں حکومت کی مدد کرنے میں ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago