بھارت درشن

محمد اسلم نے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کا چارج سنبھال لیا

 محمد اسلم (جے کے اے ایس) نے پیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر( سری نگر بلال مختار اور ڈویژنل آفس سری نگر کے دیگر سینئر افسران/ اہلکاروں کی موجودگی میں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کا چارج سنبھال لیا۔

ڈویژن کا چارج سنبھالنے پر افسران اور اہلکاروں نے جوائنٹ ڈائریکٹر کا پرتپاک استقبال کیا۔جناب محمد اسلم پہلے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ، اننت ناگ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس، کشمیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز، کشمیر کے عہدہ  پر بھی کام  کرچکے ہیں۔

چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ جوائنٹ ڈائریکٹر نے محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی جس کے دوران انہوں نے محکمے کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ ڈیوٹی میں وقت کی پابندی اور باقاعدگی کو یقینی بنائیں، اس کے علاوہ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے تفویض کردہ کام کو جاندار رویہ اور لگن کے ساتھ انجام دیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago