بھارت درشن

محمد عمر نے اعظم گڑھ اور سنجر پور کا نام کیا روشن

محمد عمر کو ایوارڈ سے نوازے گی الفلاح فاؤنڈیشن:معاذ سنجری

اعظم گڑھ،(ابوشحمہ انصاری)

اعظم گڑھ کے موضع سنجرپور باشندہ محمد عمر نے ضلع اعظم گڑھ کے ساتھ ساتھ اپنے گاؤں سنجرپور کا نام روشن کیا ہے۔محمد عمر نے امسال مقابلہ جاتی مشکل ترین امتحان نیٹ پاس کرکے اپنی لگن،ہمت،جدوجہد اور ذہانت کا ثبوت پیش کیا۔

لب و لہجے اور رہن سہن میں بالکل سادہ اور بہترین اخلاق کے مالک محمد عمر کی اس کامیابی پر والدین سمیت فیملی،دوست احباب میں خوشی کا ماحول ہے۔محمد عمر کے دوست انعام سنجری اورمعاذ سنجری نے انہیں ضلع اور اپنے گائوں کا فخر بتایا اور کہا کہ عمر ہم نوجوانوں بالخصوص نیٹ کی تیاری کر رہے طلباء کیلئے مشعل راہ ہیں۔

اس موقع پر مریضوں کو مفت خون عطیہ کرنے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے  محمد عمر کی اس کامیابی پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تنظیم سے جڑے اور متعدد بار اپنے خون کا عطیہ کرنے والےنعمان سنجری نے محمد عمر کو ایوارڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمر نے اعظم گڑھ کے ساتھ ساتھ ہمارے پورے گاؤں کا نام روشن کیا ہے،ہم ان کے بہترین مستقبل کی دعا کرتے ہیں۔اس موقع پر انعام سنجری اورمعاذ سنجری نے محمد عمر کو اپنا آئیڈیل بتایا اور کہا کہ ہمیں عمر نے ایک سیکھ دی ہے کہ کیسے ناممکن کو ممکن بنایا جاتا ہے۔

اس موقع پرافروز سنجری،ریحان سنجری (ٹیچر)،فہیم سنجری (پردھان)،ریحان،سنجری،ڈاکٹر ذیشان،مسیح  الدین سنجری،حبیب سنجری،عبداللہ سنجری،صفدر سنجری،عرفان سنجری،محمد حذیفہ منجیرپٹی،محمد کاشف کھریواں،شائبہ سنجری،حذیفہ سنجری،مدبر سنجری،عبد اللہ کھنڈواڑی،باسط سنجری،ثمر سنجری،محمد اسامہ سنجری،تابش سنجری،ثاقب سنجری،غیاث الدین سنجری،فیضی سنجری،اشرف سنجری،توصیف سنجری سمیت ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے محمد عمر کو مبارکبادپیش کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago