Categories: بھارت درشن

مختارعباس نقوی کا کورونا و یکسی نیشن کے بارے میں بیداری کے لیے”جان ہے تو جہان ہے“ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی ،20جون (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ 21 اگست2021 سے ملک بھر کے دیہی علاقوں میں بیداری پیدا کرنے اور خدشات اور افواہوں کو روکنے کے لیے "جان ہے تو جہان ہے" مہم شر وع ہو گی۔ مسٹر نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزارت برائے اقلیتی امور ، مختلف سماجی ، تعلیمی اداروں ، اپنی مدد آپ گروپوں ، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ مل کر دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں کورونا و یکسی نیشن کے تئےں بےداری پیدا کرنے کے لیے ، "جان ہے تو جہان ہے " مہم شروع کر رہی ہے۔ اس مہم میں مختلف مذہبی ، سماجی ، تعلیمی ، طبی اور سائنس کے شعبوں کے سربراہ افراد کے پےغامات ، نکّڑ ناٹک وغیرہ کے ذریعے مثبت پیغام دیا جائے گا۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ 21جون 2021ء: کو اقلیتی اکثرےت والے ضلع رام پور (یوپی) سے شروع ہونے والی "جان ہے تو جہان ہے" مہم ملک کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگی۔

مرکزی وزیر نقوی نے بتاےا کہ کچھ مفاد پرست عناصر نے ملک کے کچھ علاقوں میں کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں اور شکوک وشبہات کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ جو لوگ اس طرح کے وہم پیدا کررہے ہیں ، وہ لوگوں کی صحت اور صلامتی کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سائنسدانوں کی انتھک محنت کے نتیجے میں ، دو(۲) "میڈ اِن انڈیا" کورونا ویکسین تیار کی گئی ہیں ، سائنسی طور پر یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہیں اور کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لیے اہم ہتھیار ہیں ۔جناب نقوی نے کہا کہ بھارت میں جاری دنیا کے سب سے بڑے کورونا و یکسی نیشن کے بارے میں پائے جانے والے خدشات اور افواہوں کو دور کرنے کے لئے "جان ہے تو جہان ہے" مہم میں ریاستی حج کمیٹیوں ، وقف بورڈ ،اوقاف سے وابستہ تعلیمی اداروں ، سےنٹرل وقف کاﺅنسل ، مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، وزارت برائے اقلیتی امور کی "نئی روشی" اسکیم کے تحت کام کرنے والی ، خواتین سیلف ہیلپ گروپس اور اپنی مدد آپ گروپ شامل ہوں گے۔

’’جان ہے تو جہان ہے“ مہم میں جامع مسجد کے شاہی امام جناب سید احمد بخاری، فتحپوری مسجد کے امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد ، جین دھرم گرو آچاریہ لوکیش مُنی ، دہلی سکھ گوردوارہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر جناب منجندر سنگھ سِر سا، اجمیر شریف درگاہ کے سجادہ نشین سید زین العابدین ، انجمن سّےد زادگان ، درگاہ شرےف ، اجمیر کے صدر حاجی سےّد معےن حسےن، خادم درگاہ اجمیر شریف غلام کبرےا دستگےر، آل انڈےا صوفی سجّادہ نشےن کاﺅنسل کے چےئرمےن سےّد نصےرالدےن چشتی ، درگاہ نظام الدےن ، دلّی کے سجّادہ نشین سید حمّاد نظامی، شیعہ شاہی جامع مسجد کشمیری گیٹ کے امام مولا نا سید محمد محسن علی تقوی، انٹر فیتھ ہارمنی فاﺅنڈےشن آف انڈیا کے فاﺅنڈر ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق منصور ، آل انڈیا امام تنظیم کے چیف امام ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی ، مشہور و معروف نیورو سرجن ڈاکٹر ماز دا تو ریل ، ڈائریکٹر ، یونیسکو پار زور اور جیو پارسی ڈاکٹر شیرناز کاما، متعدد عیسائی اور بودھ مذہبی گر و، فلم ۔ٹےلی وےژن حلقوں کی ہستےاں وغےرہ ، لوگوں میں ویکسی نیشن کے تئےں بےداری کا موثر پیغام دیں گے۔

مختارعباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی کورونا و یکسی نیشن مہم چلا رہی ہے ، جس میں ابھی تک کروڑوں لوگوں کو کورونا کا ٹےکا لگاےا گےا ہے ۔ دنیا کے بیشتر مراعات یافتہ ممالک کے مقابلے بھارت کور و نا و یکسی نیشن مہم مےں بہت آگے ہے۔ نقوی نے کہا کہ حکومت اور معاشرے نے احتیاط ، حساسیت ، تحمل کے عزم کے ساتھ اس کورونا وبائی بیماری کے خلاف بھرپور جنگ کی ہے۔ اس کے نتیجے میں ، ہندوستان اس تباہی سے باہر نکل رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago