نڈا کے قافلے پر حملہ: مرکز نے بنگال کے 3 آئی پی ایس افسران کو دہلی میں ڈیپوٹیشن پر بلایا

کولکاتا ، 13دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پرہوئے حملے پرمرکزی حکومت سخت موقف اختیار کرتی نظر آرہی ہے۔ اب مغربی بنگال کے تین آئی پی ایس افسران کو مرکزی وزارت داخلہ نے ڈیپوٹیشن پر دہلی طلب کیا ہے جو نڈا کے قافلے کی سیکورٹی کے ذمہ دار تھے۔

یہ آئی پی ایس افسر راجیو مشرا ، پروین ترپاٹھی اور بھولا ناتھ پانڈے ہیں۔ انہیں دہلی کو رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔حالاں کہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تنیوں کے ڈیپوٹیشن سے متعلق جو خط موصول ہوا ہے، اس کے جواب میں ریاستی حکومت نے بھی ایک خط لکھا ہے۔

بنگال حکومت نے برہمی کا اظہار کیا

ریاستی حکومت کی جانب سے جو خط لکھا گیا ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی کی سروس میں تعینات آئی پی ایس افسران کومرکزی حکومت اس طرح سے پریشان نہیں کر سکتی ہے۔

جنوبی بنگال کے آئی جی راجیو مشرا ، پریسیڈنسی رینج کے ڈی آئی جی پروین ترپاٹھی

دراصل ، جنوبی بنگال کے آئی جی راجیو مشرا ، پریسیڈنسی رینج کے ڈی آئی جی پروین ترپاٹھی اور ڈائمنڈ ہاربر جہاں جے پی نڈڈا کے قافلے پر حملہ ہوا تھا ،وہاں کے ایس پی بھولا ناتھ پانڈے ،ان تینوں کو جے پی نڈا کے قافلے کی سیکورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

اس کے پہلے مرکزی وزارت داخلہ ریاست کے چیف سکریٹری الاپن بنرجی اور ڈائریکٹر جنرل پولیس ویریندر کمار کو 14 دسمبر کو طلب کر چکے ہیں۔

چیف سکریٹری نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کہا

تاہم ، چیف سکریٹری نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ قافلے پر حملے کو ریاستی حکومت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ لہذا ان دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو دہلی آنے سے چھوٹ دی جانی چاہیے۔

ریاست کی حکمراں جماعت ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ

ادھر ، ریاست کی حکمراں جماعت ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر یہ دعوی کیا ہے کہ ریاست کے چیف سکریٹری اور

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو وزارت داخلہ کے ذریعہ طلب کیا جانا غیر آئینی ہے۔نظم ونسق ریاست کا معاملہ ہے اور مرکزی حکومت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…