نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی آج سانپ کا عالمی دن منا رہا ہے
نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی )دہلی چڑیا گھر( نے 16.07.2023 کو سانپ کا عالمی دن منایا۔ سانپوں کا عالمی دن منانے کا مقصد ہندوستان کے سانپوں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے، ان كے بارے میں توہمات ختم كر كے اور ہمارے ماحولیاتی نظام میں سانپوں کی اہمیت سامنے لا كر ان كی حفاظت كرنا ہے۔ اس موقع پر سانپ پالنے والے عملے کی جانب سے رینگنے والے سانپوں كے گھر میں پنجرے کا فرنیچر فراہم کرکے ان كی افزودگی کی سرگرمی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سانپوں کے گھروں کے اندر شجرکاری بھی کی گئی۔
ریپٹائل ہاؤس میں تقریباً 350 زائرین اور چھوٹے بچوں کے ساتھ سانپوں اور مشن لائف پر عمل كرتے ہوئے صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ریپٹائل ہاؤس واک کا انعقاد کیا گیا اور زائرین نے سانپ پالنے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دورے میں زائرین نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور سانپوں کے تحفظ میں چڑیا گھر کا کردار سمجھا۔ زائرین كو رینگنے والے جانوروں پر لٹریچر بھی دیءے گءے۔ اس وقت نیشنل زولوجیکل پارک میں سات اقسام کے 31 سانپ ہیں۔
***
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…