Categories: بھارت درشن

عید کے تہوار کے پیش نظر چندینی مستحق کیمپ کی خواتین کو نظیفہ زاہد نے تقسیم کیے نئے کپڑے

جے پور،(ابوشحمہ انصاری)

نوح شہر سے متصل گاؤں چندینی شاہ راہ پر واقع مستحق کیمپ کے سماجی کارکن و نظیفہ زاہد نے دورہ کیا، اس دوران میوات وکاس مہا سبھا کی صدر نظیفہ زاہد نے مستحق کیمپ کی اس کالونی میں رہائش پذیر خواتین سے ملاقات کی، اور ان سے بات چیت کر ان کے حال احوالِ سے واقفیت حاصل کی،

اس دورے میں نظیفہ زاہد نے علاقے کے سرکردہ سماجی کارکن و جمعیتہ علماء گوڑگاؤں میوات کے سابق جنرل سیکرٹری محمد صابر قاسمی کی رہنمائی میں یہاں رہائش پذیر خواتین کو کپڑے تقسیم کیے ۔

سبھی مسلمان خواتین کو نظیفہ زاہد نے عید الفطر کے تہوار کی خوشیوں میں شامل کرنے کے پیش نظر نئے کپڑوں کے جوڑے تقسیم کیے واضح رہے کہ حالیہ موسم سرماں میں اس مستحق کیمپ میں آگ زنی سے تقریباً 32 جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئی تھی جن کو اہل خیر حضرات نے باہمی تعاون سے از سر نو تعمیر کرا کر اجڑے ہوئے سبھی بے سہارا لوگوں کو بسانے کا کام کیا گیا ۔

اس موقع پر نظیفہ زاہد نے اپنی تجارتی مصروفیات سے وقت نکال کر یہاں پہونچی اور اس چندینی روڑ پر واقع مستحق کیمپ کی کئی درجن خواتین کو نئے جوڑے دیکر عید سعید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا کار خیر انجام دیا ہے،اس موقع بھائی عابد، وسیم اکرم، شاکر بیواں مولانا محمد صابر قاسمی موجود رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago