باوقار این سی سی گھڑسواری شو 2023 کا انعقاد 17 جنوری 2023 کو دہلی کینٹ میں نئی دہلی میں کیا گیا۔ انڈر آفیسرز کپل شرما اور شاکشی تنور کو بالترتیب لڑکے اور لڑکی کے زمرے میں بہترین گھڑسواری کی ٹرافی کا فاتح قرار دیا گیا۔ بھارتی فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجندر دیوان نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل دیوان نے این سی سی کیڈٹس کی بہترین سواری کی مہارت اور گھڑ سواری کو سراہا۔
این سی سی اپنے کیڈٹس کو گھڑ سواری کی خصوصی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل این سی سی لیفٹننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے کہا کہ این سی سی کے پاس 325 گھوڑے ہیں جو اپنے کیڈٹس کو تربیت فراہم کرتے ہیں تاکہ نوجوانوں میں اسپورٹس مین شپ کے جذبے کے علاوہ ہمت، استقامت اور نظم و ضبط کی خصوصیات پیدا کی جا سکیں۔ کیڈٹس نے 2022 میں مختلف علاقائی گھڑسواری شوز میں سونے کے چار، چاندی کے دس اور کانسے کے سات تمغے جیتے ہیں۔
ریماؤنٹ اینڈ ویٹرنری یونٹس (آر اینڈ وی) کے لڑکے اور لڑکیوں کے کیڈٹس کے درمیان بہترین گھڑسوار کا انتخاب کرنے کے لیے ہر سال این سی سی گھڑسواری شو کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ کل ہند سطح پر بہترین گھڑسوار کا مقابلہ سال 1967 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ مقابلے کا بنیادی مقصد حصہ لینے کے جذبہ. گھڑ سواری کی مہارت اور کمال کو فروغ دینا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…