Categories: بھارت درشن

اومیکرون ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر ممبئی میں نئے سال کی پارٹیاں منسوخ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی میں اومیکرون کے خطرے اور متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر شہر میں پابندیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ نئے سال کی تمام پارٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ممبئی کے وزیر انچارج اسلم شیخ نے بتایا کہ یہ پابندیاں 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک نافذ رہیں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسلم شیخ نے کہا کہ شہر میں اومیکرون کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر شہر میں دن کے وقت دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام کاروباری اداروں کو صرف 50 فیصد افراد کو ہی بلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ شہر میں 31 دسمبر تک تمام سیاسی، سماجی، ثقافتی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح کرسمس پر بھی لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی نے کہا کہ ممبئی کے تمام محکمہ جاتی دفاتر میں ممکنہ اومیکرون سے متاثر ین کا پتہ لگانے کا کام جاری ہے۔ ممبئی میں کورونا قوانین پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے تمام عوامی مقامات پر صرف ان لوگوں کو اجازت نامہ جاری کیا ہے جو کورونا ویکسینیشن کی دونوں خوراکیں لے چکے  ہیں۔ اسی طرح کسی بھی دکان، پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف کورونا کی دونوں خوراک لینے والوں کو سفر کرنے کی اجازت جاری کی گئی ہے۔ ممبئی کے پولیس کمشنر نے بھی کورونا قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago