بھارت درشن

نیتی آیوگ کی جانب سے عالمی معیشت کے لئے جی ٹوئنٹی کانفرنس کا انعقاد

نیتی آیوگ کی جانب سے عالمی معیشت کے لئے گرین اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر جی ٹوئنٹی کانفرنس کا انعقاد


اعلیٰ معیار کی پائیدار ترقی کی حمایت کے لئے اتفاق رائے ہمورار کرنے کا موقع:سمن بیری ، وی سی نیتی آیوگ

تمام خطوں کے پہلوؤں کے ساتھ پائیدار ترقی سے متعلق اہم شعبوں کی جانب اہم قدم

حکومت ہند کے پالیسی ساز ادارے نیتی آیوگ نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر، اوٹاوا اور گلوبل ڈیولپمنٹ نیٹ ورک، نئی دہلی کے ساتھ مل کر دو روزہ انٹرنیشنل پالیسی ورکشاپ کے انعقاد کا پروگرام بنایا ہے جس میں چالیس ممتاز تھنکر عالمی سطح گرین ا ور پائیدارترقی کے امکانات اور چیلنجوں پر وغور وخوض کریں گے۔

’’جی 20 کی وراثت کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ بات نیتی آیوگ کے وی سی سمن بیری نے کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف جیسے عالمی اداروں نے کہا ہے کہ آنے والی دہائیوں میں مختلف واقعات وصورتحال کی وجہ ترقی کی حکمت عملی میں کئی تبدیلیاں مطلوب ہوں گی۔ منتظمین کی حیثیت سے ہمیں فخر ہے کہ یہ ورکشاپ جی 20 کی ہندوستان کی سربراہی کے تحت ایک ذیلی پروگرام کے طور پر شامل کی گئی ہے۔

دو روزہ کانفرنس جولائی کی 28 اور 29 تاریخ کو نئی دہلی میں متوقع

ورکشاپ کے پہلے دن توانائی، آب وہوا اور ترقی ، ٹیکنالوجی پالیسی اور روزگار جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ دوسرے دن جن موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ان میں کثیر جہتی پہلو اور غیر یقینی دنیا میں افہام وتفہیم اور نئے سرے سے توانائی جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔ ورکشاپ سے اخذ کردہ نتائج پر نیتی آیوگ اور اس کی ساجھیدار تنظیمیں آگے چل کر کام کریں گی۔

پالیسی ورکشاپ میں افتتاح کلمات نیتی آیوگ کے سی ای  او جناب بی وی آر سبرامنیم ادا کریں گے جبکہ ورکشاپ کے مقاصد اور اس کے طرز کار پر جی 20 انڈیا شیریا جناب امیتابھ کانت اور وی سی نیتی آیوگ جناب سمن ۔کے بیری روشنی ڈالیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago