Categories: بھارت درشن

کسی کو ایک دوسرے کے مذہب میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے: اندریش کمار

مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے  کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی روایات اوررسم و رواج کے مطابق مذہبی تہواروں کومنانا چاہیے۔ کسی کو بھی دوسرے کے مذہب میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

ناگپور کے آسی نگر علاقے میں واقع ملک سیلیبریشن ہال میں مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے بدھ کے روز 25ویں روزے کے موقع پر 'دعوتِ روزہ افطار' کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں اندریش کمار نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں موجود لوگوں نے عہدلیا کہ سارا جہاں سے اچھا ہندوستان تھا، ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے وقت ہمارے ملک کے عوام نے تمام تفریق کوفراموش کرتے ہوئے انسانیت اور انسانوں کو بچانے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی اندرونی اور بیرونی طاقتیں ہمیں ذات پات اور مذہب کے نام پر تقسیم کرنے اور آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہندوستان میں یہ سب پہلے بھی تھا اور آج بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ نفرت کا زہر پھیلانے والے وائرس سے بھی بچنے کی ضرورت ہے۔ تمام مذاہب کے لوگ آپس میں متحد ہو کر انسانیت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

ملک میں چل رہی مذہبی سیاست پر ردعمل دیتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ  اپنی روایت اور رسم و رواج کے مطابق تہوار منائیں۔ ایک دوسرے کے مذہب میں دخل نہ دیں۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر ریاست کی اپنی ایڈوائزری ہوتی ہے، اس پر عمل کرتے ہوئے تہوار منایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے مذہبی تہواروں میں مداخلت اور حملہ کرنے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے۔ جو لوگ مذمت نہیں کرتے وہ غیر ہندوستانی، غیر آئینی اور غیر انسانی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنا تہوار مناتے وقت دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی مدعو کرناچاہیے۔ اس کے نتیجے میں معاشرے میں فساد نہیں ہوگا بلکہ بھائی چارہ بڑھے گا۔ انہوں نے تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ مذہبی بھائی چارے کو فروغ دیں، اس طرح کی  ایڈوائزری بنائی چاہیے۔ انہوں نے سیاست دانوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے لوگوں کو آپس میں لڑوانا اور تقسیم کرنا بندکریں۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ ہندوستان کو متحد اور عظیم ملک بنانے میں اپنا شراکت داری ادا کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago