سوپول ، 31 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

کسانوں کے خلاف میں نہیں لیکن لال قلعہ اور ترنگے کی توہیں کے خلاف میں ملک ہے۔26 جنوری کو ٹریکٹر کے ٹائر کے نیچے جمہوریت اور جمہوریہ کو کچلنے کی سازش رچی گئی۔ یہ کہنا ہے نومنتخب قانون ساز کونسل کے رکن شاہنواز حسین کا۔

ایم ایل سی بننے کے بعد  پہلی بار سوپول  میں اپنے گھر پہنچے حسین نے کہا کہ جہاں پنڈت جواہر لال نہرو نے پرچم لہرایا اور آزادی کا جشن منایا ، جہاں ندرا گاندھی ، اٹل بہاری واجپئی اور نریندر مودی جی اس عمارت سے کشائی کی ہے۔

وہاں ملک کے عوام وزیر اعظم کے علاوہ کسی دیگر کو پرچم لہراتے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں ان لوگوں کے خلاف غم و غصہ ہے ، جنہوں نے کسانوں کی تحریک کے نام پر اس ملک کی توہین کی۔

انہوں نے کہا کہ اظہار خیال کی آزادی پر کوئی پابندی نہیں ہے ، لیکن مہذب معاشرے میں کوئی گالی گلوچ اور بے ہودہ زبان بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ کابینہ توسیع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے د بی زبان سے کہا کہ یہ بہت جلد ہوگا۔

حکومت اچھا کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جتنا مجھے دیا ہے شاید کسی کو بھی نہیں دیا ہوگا۔ 21 سال تک اسٹار  کیمپینر بنا کر رکھا۔ اب پوری زندگی کچھ نہ ملے تو بھی اُف نہ کروں گا۔ موقع پر ایم ایل اے نیرج کمار سنگھ ببلو ، نا گیندر نارائن ٹھاکر وغیرہ موجود تھے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…