کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیلرز کے ذریعے رجسٹرڈ گاڑیوں کی فروخت اور خریداری میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن جی ایس آر 901 (ای)
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے 22 دسمبر 2022 کو ایک نوٹیفکیشن جی ایس آر 901 (ای) جاری کیا ہے تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیلرز کے ذریعے رجسٹرڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔
ہندوستان میں سیکنڈ ہینڈ کاروں کی فروخت والی مارکیٹ آہستہ آہستہ ترقی کر رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں، آن لائن بازاروں کی شروعات کی وجہ سے، جو پہلے سے سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار میں مصروف ہیں، اس مارکیٹ کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔
موجودہ ماحولیاتی نظام میں بہت سے مسائل درپیش تھے،جیسے بعد میں منتقل کرنے والے کو گاڑی کی منتقلی کے دوران، فریق ثالث کے نقصان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تنازعات، ڈیفالٹر کے تعین میں دشواری وغیرہ۔
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت(ایم او آر ٹی ایچ)نے اب مرکزی موٹر وہیکل رولز، 1989 کے باب III میں ترمیم کی ہے. تاکہ سیکنڈ ہینڈ کاروں کی فروخت والی مارکیٹ کے لیے ایک جامع ریگولیٹری ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے۔
1. رجسٹرڈ گاڑیوں کے ڈیلرز کے لیے ایک اجازت نامہ متعارف کرایا گیا ہے. تاکہ ڈیلر کی صداقت کی شناخت کی جا سکے۔
2. مزید برآں، رجسٹرڈ مالک اور ڈیلر کے درمیان گاڑی کی . ترسیل کی اطلاع کے طریقہ کار کو تفصیل سے بتایا گیا ہے۔
3. رجسٹرڈ گاڑیاں رکھنے والے ڈیلر کے اختیارات. اور ذمہ داریوں کو بھی واضح کیا گیا ہے۔
4. ڈیلرز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید/ فٹنس کے سرٹیفکیٹ کی تجدید. ڈپلیکیٹ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، این او سی،اپنے قبضے میں موجود موٹر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
5. ایک ریگولیٹری اقدام کے طور پر. الیکٹرانک گاڑیوں کے سفر کے رجسٹر کی دیکھ بھال کو لازمی قرار دیا گیا ہے. جس میں کئے گئے سفر کی تفصیلات شامل ہوں گی. جن میں سفر کا مقصد، ڈرائیور، وقت، مائلیج وغیرہ شامل ہے۔
یہ قواعد رجسٹرڈ گاڑیوں کےبیچولیوں/ڈیلروں کو پہچاننے. اور انہیں بااختیار بنانے میں مدد فراہم کریں گے. اور ساتھ ہی ایسی گاڑیوں کی فروخت یا خریداری میں دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے خلاف مناسب تحفظ فراہم کریں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…