بھارت درشن

جموں و کشمیر  کے ضلع راجوری میں’نوشہرہ لوک فیسٹیول‘کا انعقاد

راجوری، 25؍ دسمبر

جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت نے ہفتہ کے روز سیاحتی مقامات پر ’نوشہرہ فوک فیسٹیول‘ کے تحت متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، خاص طور پر جموں خطہ میں تشہیری مہموں کو جاری رکھتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم جموں نے ضلع انتظامیہ راجوری کے تعاون سے راجوری کے نوشہرہ میں بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے لان میں ’نوشہرہ فوک فیسٹیول‘ کا انعقاد کیا۔

اس تقریب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نسیم لیاقت چودھری کے ساتھ کیا۔  ریلیز کے مطابق، تقریب کا آغاز ڈوگری فنکاروں کی پرفارمنس سے ہوا جس کے بعد گوجری اور پہاڑی رقص پیش کیا گیا۔

شو میں ستاروں کی پرفارمنس میں شعیب کانڈو، شیوم شیوا اور سندیپ برار کی شاندار گلوکاری شامل تھی۔ اس سے قبل دن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کرتار سنگھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم راجوری، امبیکا بالی؛  بی ڈی او نوشہرہ، خلیل رحمان اور ایس ڈی پی او نوشہرہ عادل احمد نے ڈاک بنگلہ نوشہرہ سے ‘ ہیرٹیج ٹور بس’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو بلاگرز اور مقامی سیاحوں کو منگلا ماتا، بریگیڈیئر عثمان وار میموریل، کھمبہ قلعہ، کھوری بابا کے مزار تک لے گئی اور تیمپلورد میں اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوشہرہ  جموں وکشمیر کا ایک آف بیٹ سیاحتی مقام ہے اور سیاحوں کے لیے ایک انتہائی اہم سرحدی سیاحتی مقام ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجوری نے راجوری ضلع کے بہترین سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نوشہرہ اور سندر بنی میں اس طرح کی تقریبات کے انعقاد میں محکمہ سیاحت کی کوششوں کو سراہا جہاں مقامی لوگوں کی شرکت بھی اچھی رہی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago