Categories: بھارت درشن

ٹاٹا گروپ اور ریلائنس انڈسٹریز کی طرف سے آکسیجن پہنچانے کا کام جاری

ٹاٹا گروپ اور ریلائنس انڈسٹریز کی طرف سے آکسیجن پہنچانے کا کام جاری

ارب پتی مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اپنی جام نگر ریل ریفائنری میں روز مرہ کی بنیاد پر 700 ٹن سے زیادہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار کررہی ہے یہ آکسیجن کووڈ- 19 سے بری طرح متاثرہ ریاستوں کو مفت سپلائی کی جارہی ہے کورونا کی وجہ سے ملک میں آکسیجن کی زبردست کھپت کے پیش نظر ریلائنس نے مزید آکسیجن کی پیداوار کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کے لیے ریلائنس کو اپنے پروڈکشن کے طریقو ں میں بھی تبدیلی کرنی پڑی۔ کمپنی کی گجرات میں واقع جام نگر ریفائنری نے ابتدا میں 100 ٹن میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار کی تھی، جسے جلد ہی 700 ٹن کردیا گیا۔

کورونا انفیکشن سے نبردآزما گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں کوآکسیجن کی سپلائی سے روزانہ سنگین طور پر بیمار 70,000 سے زائد مریضوں کو راحت ملے گی۔ جلد ہی کمپنی میڈیکل گریڈ کی آکسیجن کی صلاحیت بڑھاکر 1,000 ٹن کرنے کامنصوبہ بنارہی ہے۔

ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں خام تیل سے ڈیزل، پیٹرول اور جیٹ اندھن جیسی مصنوعات بنائی جاتی ہیں، یہاں میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار نہیں کی جاتی۔ لیکن کورونا وائرس کے معاملوں میں بے تحاشا اضافہ ہونے کی وجہ سے آکسیجن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے مد نظرریلائنس نے ایسی مشینری نصب کی ہے جس سے میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار ممکن ہوپاسکی ہے۔ میڈیکل گریڈ آکسیجن بنانے کیلئے انڈسٹریل آکسیجن کی پیداوار کی سہولیات استعمال کی جارہی ہیں۔

”ملک کی ریاستوں میں روزانہ تقریباً 700 ٹن آکسیجن کی سپلائی کی جارہی ہے۔ اس سے روزانہ70,000 سے زیادہ سنگین طور سے بیمار مریضوں کو راحت ملے گی۔“ خاص ٹینکروں میں مائنس 183 ڈگری سیلسیس پرآکسیجن کی ڈھولائی ہورہی ہے مزید برآں ریاستی حکومتوں کوٹرانسپورٹ لاگت کے بغیرآکسیجن مہیا کی جارہیہے۔ یہ کمپنی کی سی ایس آر پہل کا ایک حصہ ہے۔

کورونا سے جنگ میں ریلائنس کے کاموں کی فہرست کافی طویل ہے۔ ریلائنس فاونڈیشن نے بی ایم ایس کے اشتراک سے ممبئی میں ملک کا پہلا کووڈ اسپتال قائم کیا تھا۔ 100 بستروں والا اسپتال صرف دو ہفتہ میں قائم کیا گیاتھا، جسے جلد ہی 250 بستروں تک بڑھایا گیا۔ ریلائنس نے لودھی ولی، مہاراشٹر میں پوری طرح سے آراستہ ایک آئسولیشن سہولت کی تعمیر اور اسے ضلع حکام کو سونپ دیا۔

لاک ڈاون کے دوران ریلائنس فاونڈیشن نے مشن انّ سیوا شروع کی، جو دنیا میں کہیں بھی ایک کارپوریٹ کے ذریعہ شروع کی گئی سب سے بڑی خوراک تقسیم اسکیم تھی۔ مشن انّ سیوا میں 18 ریاستوں کے 80 اضلاع میں 5.5 کروڑ سے زیادہ میل دستیاب کرائے گئے۔

ریلائنس بھارت کے صحت اور فرنٹ لائن مزدوروں کے لیے روزانہ 1,00,000 پی پی ای اور فیس ماسک کا پروڈکشن کرتا ہے۔گزشتہ سال ملک گیر لاک ڈاون کے دورانہ ایمرجنسی سروسیز کو بلارکاوٹ چالو رکھنے کے لیے ریلائنس نے 18 ریاستوں کے 249 اضلاع میں 14,000 سے زیادہ ایمولینس میں 5.5 لاکھ لیٹر مفت ایندھن فراہم کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago