Categories: بھارت درشن

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا

پاک اینٹی گرافٹ باڈی نے پاکستان کے  سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف  گرفتاری  کا فرمان جاری کردیا ہے۔

پاکستان میں انسداد بدعنوانی پر نگاہ رکھنے والے قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعرات کو سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آصف علی زرداری کے خلاف تقریباً 8 ارب پاکستانی روپے  کےخرد برد کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیاہے۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق ، اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے دو رکنی بنچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور مشکوک لین دین کے معاملے میں زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

زرداری کی گرفتاری کافرمان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان میں تمام حزب اختلاف رہنما ایک ساتھ ،حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہورہے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ وارنٹ در اصل حزب اختلاف کو کمزور کرنے کی ایک طرح سے سازش ہے ۔ اس سازش میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مکمل طور پر شامل ہے۔ ورنہ گوجرنوالہ احتجاج سے قبل اس طرح کی پیش قدمی اور گرفتاری کا کیا مطلب ہے ؟ ظاہر ہے بر سر اقتدار پارٹی اس میں براہ راست شامل ہے۔ زرادری کی گرفتاری وارنٹ کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان اپوزیشن کو کمزور بنانے میں شب وروز مشغول ہے۔

واضح ہوکہ ستمبر کے شروع میں ، اسلام آباد کی ایک عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس منی لانڈرنگ میں ملوث سابق صدر اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔نیب کے ذریعے  متعدد بدعنوانی کے مقدمات میں نامزد زرداری کو گزشتہ سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت دے دی تھی۔اب دل چسپ بات یہ ہے کہ گوجرنوالہ سے احتجاج کے ساتھ  پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا گیاہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago