Categories: بھارت درشن

پٹرول اور ڈیزل کی کی قیمتوں میں پھر اضافہ، بھوپال میں پٹرول 107 کے پار

پٹرول اور ڈیزل کی کی قیمتوں میں پھر اضافہ، بھوپال میں پٹرول 107 کے پار

نئی دہلی ، 29 جون (انڈیا نیرٹیو)

آئل مارکیٹنگ کرنے والی سرکاری کمپنیوں نے آج جون کے مہینے میں 16 ویں بارپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج 2020 میں کی جانے والی 58 ویں اضافہ ہے۔ آج مختلف ریاستوں میں وی اے ٹی کی شرح کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 30 سے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 31 سے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

آج کے اضافے کے ساتھ ہی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر 98.81 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ، جب کہ ڈیزل 89.18 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد ، ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں پٹرول 104.90 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.72 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کولکاتہ میں ، ڈیزل کی قیمت 98.64 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.03 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ، چنئی میں آج پٹرول 99.80 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

پٹرول بنگلور میں آج فی لیٹر 102 روپے کی سطح عبور کر کے، 102.11 روپے کی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل94.54 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 107.07 روپے فی لیٹر پٹرول جب کہ ڈیزل 97.93 فی لیٹرقیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنومیں پٹرول کی قیمت 95.57 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ، جب کہ ڈیزل 89.59 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بھی پٹرول کی قیمت بڑھ کر 100.81 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ، جبکہ ڈیزل 94.52 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پیٹرول 94.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.12 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج کے اضافے کے بعد ، پٹرول 106 روپے سے 106.08 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے ، جب کہ ڈیزل 98.82 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago