Categories: بھارت درشن

مئی میں پٹرول 3.87 روپے ، ڈیزل 4.42 روپے مہنگا

مئی میں پٹرول 3.87 روپے ، ڈیزل 4.42 روپے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ مئی میں ان کی قیمتوں میں 16 دن اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 3.87 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پیٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 29 پیسے اضافے کے ساتھ 94.23 روپے اور ڈیزل 28 پیسے بڑھ کر 85.15 روپے فی لیٹر پر ہوگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی قیمتیں ہر اضافے کے ساتھ نئے ریکارڈ بنا رہی ہیں۔

ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 28-28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 100.47 روپے اور ڈیزل 92.45 روپے فی لیٹر ہوگئی۔چنئی میں ان کی قیمتوں میں25۔ 25 پیسے کا اضافہ ہوا اور پیٹرول 95.76 روپے اور ڈیزل 89.90 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

کولکاتہ میں پٹرول 28 پیسے مہنگا ہوکر 94.25 روپے اور ڈیزل 26 پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں :

شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈ یزل

دہلی ———94.23 ——85.15

ممبئی ——— 100.47 — 92.45

چنئی ——— 95.76 ——89.90

کولکتہ —— 94.25 ———88.00

پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائے: نریش کمار

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر نریش کمار نے اتوار کے روز پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انل بیجل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ پٹرول-ڈیزل کی قیمت کم کی جائے تاکہ ملک اور دہلی کے عوام کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کے وزیر سے مطالبہ کیا کہ مارچ 2020 میں کورونا کے نام پر مرکزی حکومت نے پٹروکل پر 16 روپیے اور ڈیزل پر 13 روپیے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی تھی جسے فوراً واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان اشیاء کی قیمت ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے وقت 15 دن میں ایک بار بڑھتے تھے لیکن آج عالم یہ ہے کہ اب روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago