Categories: بھارت درشن

صحت مند معاشرے کے لیے جسمانی صحت ضروری : ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

قومی کونسل  برائے فروغ اردوزبان ، نئی دہلی   میں تقسیم ِ یونانی ادویات کیمپ کا انعقاد

صحت وہ انمول شے ہے جس کے بغیر اچھی اور پُرلطف زندگی کاتصور نہیں کیاجاسکتا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ ”صحت ہی زندگی ہے“ اس لیے صحت مند معاشرے کے لیے جسمانی صحت بھی بہت ضروری ہے۔ ملک کے لوگ جس قدر صحت مند ہوں گے اسی قدر ملک کی خدمت بہتر طور پر انجام دے پائیں گے۔ ان خیالات کااظہار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن کی جانب سے قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں تقسیم یونانی ادویات کیمپ میں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزارت آیوش حکومت ہند کی طرف سے صحت بیداری مہم اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی ادویات کی تقسیم کا یہ عمل قابل تبریک و تحسین ہے۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ ہندوستانی حکومت عوام کی صحت کے تئیں نہایت حساس اور بیدار ہے۔ اس لیے صحت کے محاذ پر مستعد اور متحرک ہے۔ یوگا اور فٹ انڈیا جیسے پروگرام بھی اسی بیداریِ صحت کا حصہ ہیں۔ اس مہم سے ہمارے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی جی کے ’صحت مشن‘ کا خواب بھی پورا ہوگا۔

قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر نے مرکزی وزارت آیوش حکومت ہند اور سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت رضاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مفت دوائیوں کی تقسیم کے اس عمل کے بہت مفید نتائج سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزارتِ آیوش حکومت ہند کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو کی مناسبت سے 75 ہفتوں تک قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی یونانی ادویات پورے ملک میں بانٹی جائیں گی۔ قومی اردو کونسل میں ادویات کی تقسیم ڈاکٹر دانش چشتی اور ڈاکٹر نعمان خان کی نگرانی میں عمل میں آئی اور اس میں ذاکر حسین اور محمد صدام نے معاونت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago